سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

پاکستان خبریں خبریں

سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 96 لاکھ سے زائد مالیت کی 19.876 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والی خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کے پیٹ سے 75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اسی طرح آئی جے پی روڈ اسلام آباد پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر جوہر ٹاؤن لاہور کے ایف بلاک کے قریب 3 ملزمان کے قبضے سے 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ جی 10 اسلام آباد میں بیلا روڈ کے قریب گاڑی سے 2.670 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ حیدرآباد میں ہوٹل کے قریب خاتون سے 2.5 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر الآصف بس ٹرمینل کے قریب خاتون کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور اور کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.280 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ کاک پل اسٹاپ ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 1.3 کلو آئس برآمد کرکے خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلر مافیا کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا جانا تشویشناک ہے۔ خواتین کا استحصال روکنے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ اے این ایف خواتین کو اس مکروہ دھندے سے بچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ کیا آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے، جسٹس جمال مندوخیلکل ایسا کیا ہونے جارہا ہے جو 10 سالوں میں صرف ایک بار ہوتا...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فیصل آباد ایئرپورٹ پر آئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئیفیصل آباد ایئرپورٹ پر آئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئیایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے فیصل آباد کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر سے 550 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
مزید پڑھ »

محسن نقوی نے سعودی کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی پیشکش کیمحسن نقوی نے سعودی کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی پیشکش کیپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود سے ملاقات میں تربیت اور تعاون پر بات چیت ہوئی۔
مزید پڑھ »

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 6 ایرانی شہریوں کا سر قلم کردیا گیاسعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 6 ایرانی شہریوں کا سر قلم کردیا گیاسعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 6 ایرانی شہریوں کو سر قلم کردیا گیا۔
مزید پڑھ »

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمیونیشن اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، ترجمان سندھ رینجرز
مزید پڑھ »

راولپنڈی؛ تعلیمی اداروں و ہاسٹلز میں منشیات سپلائی میں ملوث 6غیر ملکی ملزمان گرفتارراولپنڈی؛ تعلیمی اداروں و ہاسٹلز میں منشیات سپلائی میں ملوث 6غیر ملکی ملزمان گرفتارملزمان کے قبضے سے 135 گرام کوکین اور 3.2 کلو گرام آئس برآمد کرلی
مزید پڑھ »

3 خواتین سمیت گداگری میں ملوث سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا3 خواتین سمیت گداگری میں ملوث سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیاگرفتار خواتین فلائٹ نمبر او وی 505 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں، ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 03:12:39