سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 6 ایرانی شہریوں کو سر قلم کردیا گیا۔
سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 6 ایران ی شہریوں کو سر قلم کردیا گیا۔ سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزا پانے والے ایران ی شہریوں کا خلیجی ساحلی شہر دمام میں سرقلم کردیا گیا۔ منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ مذکورہ افراد کو خفیہ طریقوں سے سعودی عرب میں چرس لانے پر سزا دی گئی ہے تاہم مذکورہ افراد کی سزا پر کب عمل درآمد کیا گیا اس حوالے سے بیان میں کچھ نہیں بتایا۔ 2023 میں سعودی عرب کی حکومت نے انسداد منشیات کی مہم
شروع کی تھی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تھے اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی تھیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سعودی عرب 2023 میں سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر تھا، اس سے پہلے چین اور ایران موجود تھے۔ انسانی حقوق کے ادارے سعودی عرب کے اس قانون پر مسلسل تنقید کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب کی حکومت کا مؤقف ہے کہ امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے سزائے موت کا قانون ضروری ہے اور اس پر اسی وقت عمل درآمد کیا جاتا ہے جب اپیل مسترد ہو یا تمام مواقع ختم ہوجاتے ہیں
منشیات اسمگلنگ سعودی عرب ایران سزائے موت انسداد منشیات
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ پورا، سرکاری ملازمین کی پنشن کا طریقہ تبدیلسرکاری ملازمین کی پنشن کی کیلکولیشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
مزید پڑھ »
اینٹی نارکوٹکس فورس کی 11 مختلف کارروائیوں میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمدکراچی سمیت ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا
مزید پڑھ »
وزیر داخلہ کی ریاض میں سعودی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیالسعودی عرب نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
مزید پڑھ »
شام؛ حیران کن اور ڈرامائی انداز سے بشار الاسد کا تختہ الٹنے والے ابو محمد الجولانی کون ہیںابو محمد الجولانی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوئے تھے
مزید پڑھ »
شام کی صورت حال پر سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیاترکیہ سمیت تمام فریقین کیساتھ شام کے معاملے پر رابطے میں ہیں، سعودی عرب
مزید پڑھ »
وزیرِاعظم کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبالوزیرِاعظم نے شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب میں منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا ہے۔
مزید پڑھ »