شوٹ کے دوران ایک رولز رائس فینٹم کار کا استعمال کیا گیا جس کی نمبر پلیٹ نے خاص توجہ حاصل کی
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم سکندر کے شوٹ کی دلچسپ تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
حیدرآباد کے فلک نما پیلس میں ہونے والے شوٹ کے دوران ایک رولز رائس فینٹم کار کا استعمال کیا گیا، جس کی نمبر پلیٹ نے خاص توجہ حاصل کی۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ پر "GJ-03" درج تھا، جو راجکوٹ، گجرات کی نمائندگی کرتا ہے۔ فلم کے شوٹ میں استعمال ہونے والی پولیس کاریں بھی راجکوٹ سے جُڑی ہوئی تھیں۔ ان گاڑیوں پر "راجکوٹ پولیس" کے الفاظ گجراتی زبان میں تحریر تھے، جبکہ لوگو بھی نمایاں تھا۔ یہ انوکھا ٹچ فلم کی کہانی کو مزید دلچسپ بنانے کا عندیہ دیتا ہے۔
فلم کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس میں بڑے پیمانے پر ایکشن سینز شامل کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد کے بعد فلم کی شوٹنگ ممبئی میں جاری ہے، جہاں ایک خصوصی ٹرین سیکوئنس شوٹ کیا گیا ہے۔ یہ سین سلمان خان کے کردار اور مجرموں کے گروہ کے درمیان خونی اور زبردست مقابلے کو دکھاتا ہے۔ فلم کے ذرائع کے مطابق، "یہ سین فلم کے بڑے ہائی لائٹس میں سے ایک ہوگا۔ سلمان خان کے ایکشن سے بھرپور انداز کو اس میں مزید ابھارا گیا ہے، اور ڈائریکٹر نے اسے انتقامی اور طاقتور بنانے کی ہدایت دی تھی۔"Dec 02, 2024 04:18 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سلمان خان اور دیا مرزا کے درمیان دلچسپ واقعہدیا مرزا نے سلمان خان کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا جبکہ فلم ’تم کو نہ بھول پائیں گے‘ کی شوٹنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
مزید پڑھ »
سلمان خان کی دھمکیوں کے باوجود تاج فلک نما پیلس میں 'سکندر' کی شوٹنگ جاریفلم کے اگلے شیڈول کی شوٹنگ ممبئی میں کی جائے گی جبکہ یورپ میں بھی دو رومانوی گانوں کی عکسبندی کا پلان ہے۔
مزید پڑھ »
فواد خان اور وانی کپور کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’عابیر گلال‘ کی شوٹنگ مکملآرتی ایس باگڑی کی رومانوی کامیڈی فلم بھارتی اور پاکستانی سینما کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہونے کی امید ہے
مزید پڑھ »
فلم ’ انداز اپنا اپنا ‘ میں کون سی بات عامر اور سلمان کے درمیان تناؤ کی وجہ بنی؟فلم انداز اپنا اپنا کی اسٹار کاسٹ عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور پر مشتمل تھی جبکہ فلم 4 نومبر 1994 کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی1993 کی ہٹ تھرلر فلم بازیگر میں شاہ رخ خان نے ایک نرالی اینٹی ہیرو کردار کی شکل میں اپنی نئی شناخت بنائی تھی
مزید پڑھ »
اہلخانہ سے فلموں سے ریٹائرمنٹ کا کہا تو سابقہ اہلیہ روپڑیں: عامر خان کا انکشافمیں نے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا: اداکار کی بھارتی میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »