کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا جن کی شناخت افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضیٰ کے نام سے ہوئی۔ مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاءالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔ مسافر فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال اور ثقلین مرتضیٰ نامی مسافر دبئی کے راستے موریطانیہ گیا تھا جبکہ دیگر 3 مسافر عمرہ ویزا پر پہلے سعودی عرب پہنچے اور بعد ازاں ایجنٹ نے موریطانیہ بھجوایا۔ مسافر یورپ جانے کے لیے محمد افضل اور علی حسن نامی انسانی اسمگلر سے رابطے میں تھے۔ ایجنٹوں کا تعلق سیالکوٹ اور گجرانوالہ سے ہے۔ مذکورہ ایجنٹ نے مسافروں کو فی کس 35 لاکھ روپے کے عوض قانونی طریقے سے اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تاہم موریطانیہ پہنچ کر ایجنٹ نے مسافروں کو غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔ مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا اور واپس آگئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کے مطابق غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال جاری ہے، ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا کہنا تھا کہ ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں، بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔ اپنے ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں.
سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب ہونے لگا، سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاءالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے۔ مسافر فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے۔ مسافر یورپ جانے کے لیے محمد افضل اور علی حسن نامی انسانی اسمگلر سے رابطے میں تھے۔ ایجنٹوں کا تعلق سیالکوٹ اور گجرانوالہ سے ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
انسدادِ انسانی اسمگلنگ کراچی ایئرپورٹ یورپ سمندر ایجنٹ غیرقانونی سفر
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی: یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقابفیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر غیرقانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر لیا ہے۔ تفتیش میں سینیگال سے ایتھوپیا اور پھر کراچی پہنچنے والے مسافر محمد عثمان عمر کی پوچھ گچھ کی گئی۔ مسافر کو 25 لاکھ روپے میں اسپین پہنچانے کا وعدہ کرتے ہوئے اسمگلر چوہدری تیمور نے مسافر کو بائی ائیر قانونی طور پر اسپین بھجوانے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم سینیگال پہنچنے پر اسمگلر نے مسافر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا اور سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔
مزید پڑھ »
کراچی میں کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقابخالد بن ولید روڈ پر چھاپے میں 3 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے نقدی برآمد
مزید پڑھ »
کراچی میں 24 جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئیبلوچستان کے راستے داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیراثر سندھ کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بڑھے گی، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی یورپ بھجوانے والے نیٹ ورک بے نقاب ہوگیافیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر غیرقانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایف آئی اے نے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر محمد عثمان عمر سے پوچھ گچھ کی۔ مسافر یورپ جانے کے لیے ایک اسمگلر چوہدری تیمور سے رابطہ میں تھا۔ اسمگلر نے مسافر کو 25 لاکھ روپے کے عوض اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق اسمگلر نے مسافر کو بائی ائیر قانونی طور پر اسپین بھجوانے کا وعدہ کیا تھا تاہم سینیگال پہنچنے پر مسافر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔ اسمگلر سمندر کے راستے شہری کو یورپ بھجوانے کی کوشش کی تاہم مسافر نے انکار کردیا۔
مزید پڑھ »
افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے، ژوب میں ہلاک دہشتگرد افغانی تھا، آئی ایس پی آریہ واقعہ پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے بارہ خوارج کو ہلاک کر دیاخُلاچی، دہرا اسماعیل خان ضلع اور شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے بعد مخالف عناصر کو بے نقاب کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »