فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر غیرقانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر لیا ہے۔ تفتیش میں سینیگال سے ایتھوپیا اور پھر کراچی پہنچنے والے مسافر محمد عثمان عمر کی پوچھ گچھ کی گئی۔ مسافر کو 25 لاکھ روپے میں اسپین پہنچانے کا وعدہ کرتے ہوئے اسمگلر چوہدری تیمور نے مسافر کو بائی ائیر قانونی طور پر اسپین بھجوانے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم سینیگال پہنچنے پر اسمگلر نے مسافر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا اور سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی میں شہریوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافرمحمد عثمان عمر سے پوچھ گچھ کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہور ایئرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی اسمگلر سے رابطے میں تھا۔ مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25 لاکھ روپے کے عوض اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ سینیگال پہنچنے پر مسافر کے والد نے ایجنٹ کو 25 لاکھ ادا...
ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ نے مسافر کو بائی ائیر قانونی طور اسپین بھجوانے کا وعدہ کیا تھا تاہم سینیگال پہنچنے پر ایجنٹ نے مسافر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔ایجنٹ نے سمندر کے راستے شہری کو یورپ بھجوانے کی کوشش کی تاہم مسافر نے انکار کردیا۔بعد ازاں ایجنٹ نے مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی اسٹیمپ لگا کر غیر قانونی طریقے سے یورپ بھیجنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا۔
مسافر کو سینیگال میں 4 ماہ تک سیف ہاؤسسز میں رکھا گیا جہاں مزید 13 پاکستانی بھی موجود تھے۔ مسافر نے بعد ازاں وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔تفتیش کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ سید ضمیر شاہ نامی ایجنٹ ترکی میں غیر قانونی سفر کے انتظامات کرتا ہےجبکہ حاجی مرزا احسن بیگ موریطانیہ کی سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ مسافر سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔ ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔Feb 05, 2025 12:24 AMگوجرانوالہ؛ بچے پر تشدد کرنے والے خواجہ سرا کیخلاف مقدمہ درجاہل خانہ انتقال پر گئے، چور گھر سے کروڑوں مالیت کے زیورات لے اُڑےبھارت سمیت ہمسایہ...
ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ غیرقانونی سفر کراچی ائیرپورٹ اسمگلر یورپ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی یورپ بھجوانے والے نیٹ ورک بے نقاب ہوگیافیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر غیرقانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایف آئی اے نے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر محمد عثمان عمر سے پوچھ گچھ کی۔ مسافر یورپ جانے کے لیے ایک اسمگلر چوہدری تیمور سے رابطہ میں تھا۔ اسمگلر نے مسافر کو 25 لاکھ روپے کے عوض اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق اسمگلر نے مسافر کو بائی ائیر قانونی طور پر اسپین بھجوانے کا وعدہ کیا تھا تاہم سینیگال پہنچنے پر مسافر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔ اسمگلر سمندر کے راستے شہری کو یورپ بھجوانے کی کوشش کی تاہم مسافر نے انکار کردیا۔
مزید پڑھ »
کراچی میں کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقابخالد بن ولید روڈ پر چھاپے میں 3 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے نقدی برآمد
مزید پڑھ »
انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان میں محمد زمان اور آصف اشرف شامل ہیں، ملزم محمد زمان انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو منڈی بہاءالدین اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے۔
مزید پڑھ »
ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیاایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
مزید پڑھ »
کینسر کا مریض بن کر امریکی ویزا حاصل کرنے والا ملزم سہولت کار سمیت گرفتارامریکی قونصلیٹ کی جانب سے دی گئی تحریری شکایت پر ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی بڑی کارروائی
مزید پڑھ »
ایف آئی اے افسر اور ساتھی پر 2 ہزار ڈالرز لینے کا الزاماے ایس آئی عطاء اللہ میمن اور ملوث ایف آئی اے اہلکار گرفتار، غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس کے عوض 2 ہزار ڈالرز لینے کا معاملہ۔
مزید پڑھ »