بلوچستان کے راستے داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیراثر سندھ کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بڑھے گی، محکمہ موسمیات
شہر میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،اتوار کوکم سے کم پارہ گذشتہ روز کے مقابلے میں 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا، پیر کو پارہ سنگل ڈیجیٹریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ منگل کو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، 24 جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 4.3 ڈگری کمی سے 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،سرد ہوائیں چلنے کے سبب سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی گئی،اتوار کی صبح دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر ڈھائی کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہے، تیز ہواوں کے سبب شہر کا مجموعی درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں سردی کی شدت میں اضافہآئندہ چند روز میں پاکستان میں سردی کی شدت میں اضافہ کی پیش گوئی کی گئی ہے، جیسا کہ بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل جانے کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھ »
ملک میں سردی کی شدت، پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفیملک میں سردی کی شدت برقرار رہنے سے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں کم سے کم پارہ 8 ڈگری سینٹیگریڈ رہی۔
مزید پڑھ »
کراچی میں سردی؛ پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئیاگلے چند روز تک کراچی کا موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی توقع ہے، ارلی وارننگ سینٹر
مزید پڑھ »
کراچی میں سرد ترین راتگزشتہ رات کراچی میں سرد ترین رات رہی، آئندہ 24 گھنٹوں میں سردی کی شدت رہے گی۔
مزید پڑھ »
چترال اور وادی تیراہ میں برف باری کی شدتچترال اور وادی تیراہ میں برف باری کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھ »
UAE میں دو دن تک بارش کی پیش گوئیامارات متحده عربی میں دو دن تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »