گزشتہ رات کراچی میں سرد ترین رات رہی، آئندہ 24 گھنٹوں میں سردی کی شدت رہے گی۔
کراچی میں گزشتہ رات رواں موسمِ سرما کی سرد ترین رات رہی، ہفتے کی صبح کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 ڈگری کمی سے 8.
5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے ذیادہ محسوس ہوسکتی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 8 ڈگری جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے، صوبے بھر میں سردی کی شدید لہر بدستور برقرار ہے۔ دیہی سندھ کے تھرپارکر اور بلوچستان کی شمال مشرقی اور شمال مغربی سمت کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے سرकारी ڈیٹا مرتب کرنے کے حامل مرکزی ویدر اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، گلستان جوہر میں درجہ حرارت 6.5 ڈگری تک کم ہوا۔ دیگر ویدر اسٹیشنز کے اعداد وشمار کے مطابق جناح ٹرمینل پر 8 ڈگری، شاہراہ فیصل 8.5 ڈگری، ماڑی پور9 ڈگری، بن قاسم میں 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سرد ترین رات رہی تاہم سردی کاسابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا،14 دسمبرسن 1986 کو شہر کا کم سے کم پارہ 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے، ہفتے کو شہر میں چلنے والی ہواوں کی رفتار20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ مختلف اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 3 سے5 ڈگری کم ریکارڈ ہوسکتے ہیں جبکہ بالائی اور وسطی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے
سردی موسمِ سرما کراچی درجہ حرارت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں سرد ترین رات، ٹھنڈ کی شدت میں اضافہکراچی میں گزشتہ رات سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی، کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا. محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے.
مزید پڑھ »
بلوچستان میں موسم خشک، سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈپہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی
مزید پڑھ »
دنیا کی سرد ترین سڑک کی سیر کریںیہ روس کے مشرق بعید میں واقع کولیما ہائی وے (ایم 56) ہے جس سے دنیا کی سرد ترین سڑک قرار دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھ »
دنیا کے سرد ترین قصبے کی حیران کن تصاویر دیکھیںدنیا کے سرد ترین رہائشی مقام میں آج کل درجہ حرارت منفی 30 سینٹی گریڈ سے بھی نیچے ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی: عائشہ منزل پر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق، مشتعل مظاہرین نے بس نذر آتش کردیکراچی میں گزشتہ رات سے اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھ »
پاکستان کی 64 سالہ موسمی تاریخ کا گرم ترین نومبرنومبر2024، پاکستان کی 64 سالہ موسمی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ ملک میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت اب تک کے زائد ترین ریکارڈ رہے۔ نومبر میں دن کے اوسط درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔ اسکردو میں منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھ »