نومبر2024، پاکستان کی 64 سالہ موسمی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ ملک میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت اب تک کے زائد ترین ریکارڈ رہے۔ نومبر میں دن کے اوسط درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔ اسکردو میں منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔
فوٹو: فائل نومبر 2024 کو پاکستان کی 64 سالہ موسمی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا گیا، ملک میں رات کے ریکارڈ کیے درجہ حرارت اب تک کے زائد ترین درجہ حررات رہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نومبر کے موسمی خلاصے کے مطابق ملک میں نومبر کے دوران درجہ حرارت معمول کے اوسط سے درجہ حرارت 2.89 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیے گئے، نومبر میں ملک کا درجہ حرارت 20.
7 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس ماہ کے دوران گذشتہ 64 سالوں میں اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ملک میں دن کے اوقات میں بھی درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے، نومبر میں دن کا اوسط درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ درجہ حرارت 64 سالہ موسمی تاریخ میں دوسرے بلند ترین درجہ حرارت رہے، نومبر میں دن کے معمول کا اوسط درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ملک میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے جبکہ رات کے درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گیے۔ یہ درجہ حرارت 64 سالوں میں اب تک کے زائد ترین رات کے درجہ حرارت رہے، رات کے معمول کے اوسط درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 نومبر کو تربت 41 ڈگری سینٹی درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جبکہ نومبر میں مٹھی ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ 28 نومبر کو اسکردو میں منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کا سرد ترین مقام اسکردو رہا۔ نومبر میں اسکردو میں درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہے۔ نومبر میں ملک میں بارشیں معمول کے اوسط سے قریب رہیں۔ 30 نومبر کو خضدار میں 54.3 ملی میٹر بارش کے ساتھ ایک دن میں ہونے والی زائد ترین بارش ریکارڈ ہوئی، نومبر میں دیرزائد ترین بارش ریکارڈ کرنے والا مقام رہا، دیر میں 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی
پاکستان موسمی تاریخ نومبر گرم ترین مہینہ درجہ حرارت بارش اسکردو مٹھی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
30 نومبر 1967: پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک ایسا دن30 نومبر 1967 کو ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور پاکستان کی سیاسی مناظر کا پیرامش کردیا۔
مزید پڑھ »
الضرار اور الخالد کے بعد پاکستان نے تھرڈ جنریشن کا جدید ترین ٹینک متعارف کروادیاجدید ترین ٹینک کا فائر پاور سسٹم اور دیگر اہم آلات پاکستانی انجینئرز نے تیار کیے ہیں جو ٹینک سازی کی صنعت میں پاکستان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظہر ہے
مزید پڑھ »
اسلام آباد؛ وزیر داخلہ محسن نقوی کا پولیس لائنز کا دورہ، اہلکاروں سے خطاب24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
مزید پڑھ »
جولوگ اسمبلیوں سے ٹی اے ڈی اے لے رہے ہیں سڑکوں پرغل غپاڑہ کیوں کررہے ہیں، احسن اقبال24 نومبر انتشار کی سیاست کا واٹر لو ثابت ہوا، وزیر منصوبہ بندی
مزید پڑھ »
انتشار پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظمشہبازشریف کی زیرصدارت 24 نومبر کو دھرنے میں فسادات سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا
مزید پڑھ »
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں نئی دہلی سرفہرست، لاہور کا آج بھی دوسرا نمبرملتان 228 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ پاکستان کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے: عالمی ویب سائٹ
مزید پڑھ »