سمیع چوہدری کی تحریر: رضوان کی وہ خوبی جس نے آسٹریلیا میں تاریخ دہرا دی

پاکستان خبریں خبریں

سمیع چوہدری کی تحریر: رضوان کی وہ خوبی جس نے آسٹریلیا میں تاریخ دہرا دی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 59%

رضوان کا کمال یہ رہا کہ انھوں نے یہ سب آسٹریلیا کے ہوم گراؤنڈز میں کر دکھایا۔

’آسٹریلیا میں کوئی بھی میچ جیتنا بہت یادگار ہوتا ہے۔ ہم جو جو میچ یہاں جیتے، سبھی مجھے یاد ہیں۔ مگر ان لڑکوں نے ہم سے بھی بہتر کرکٹ کھیلی اور آسٹریلیا کو زبردست ’سٹائل‘ سے ہرایا۔۔۔‘ یہ الفاظ تھے کمنٹری بوکس میں بیٹھے سابق کپتان وسیم اکرم کے، جب پاکستان اس تاریخی فتح کے قریب پہنچ رہا تھا۔

محمد رضوان کو پاکستان کی قیادت ملنا ایک بڑا اعزاز تھا مگر اس سے کہیں زیادہ یہ ایک چیلنج تھا جہاں ان کے اس نئے کیریئر کی پہلی سیریز ہی اس مشکل ترین سرزمین پہ تھی جہاں جیت کے خواب تو بہت دور، فقط آبرو مندی ہی بڑی بات ہوتی ہے۔دیگر کھیلوں کے برعکس کرکٹ کپتان کی گیم ہوتی ہے۔ جس قدر فیصلہ سازی آن فیلڈ کپتان کے ہاتھ میں ہوتی ہے، میچ کی نبض پہ حتمی ہاتھ اسی کا ہوتا ہے کہ کبھی اس کی ایک فیلڈنگ چینج، ایک بولنگ چینج سے سارے کھیل کا دھارا بدل سکتا...

رضوان کی قیادت میں خوبی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے اعصاب قابو میں رکھتے ہیں بلکہ کھیل کے ہر لمحے میں ایسے دھیان سے مرتکز رہتے ہیں کہ ہر گیند پہ انھیں ایک نیا جال بننے کی سہولت ملتی ہے۔ لگی بندھی کپتانی کی بجائے، وہ ہمہ وقت دس وکٹوں کی تلاش میں جُتے رہتے ہیں اور اپنے بولنگ وسائل کا بروقت استعمال کرتے ہیں۔ آسٹریلوی دوروں پہ پاکستانی بولنگ کا دیرینہ مسئلہ ڈسپلن رہا ہے جہاں اچھے اچھے بولر عموماً باؤنسرز کے جوش میں شارٹ پچ کے اردگرد بھٹکتے رہتے اور آسٹریلوی بلے بازوں کا خون بڑھاتے رہتے۔ مگر رضوان کی قیادت میں نہ صرف یہ ڈسپلن شاندار رہا ہے بلکہ بولرز کی جارحیت کو وہ اعتماد بھی ملا ہے کہ سیریز کی فیصلہ کن اننگز میں 22 رنز ایکسٹرا دینے کے باوجود کسی بولر کو اپنے کپتان سے کوئی جھڑکی نہیں پڑی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سمیع چوہدری کی تحریر: رضوان کو سانس لینے کی بھی فرصت نہ ہو گیسمیع چوہدری کی تحریر: رضوان کو سانس لینے کی بھی فرصت نہ ہو گیجب رضوان کی ٹیم میں جگہ بنی بھی تو پے در پے پاکستان کے لیے فاتحانہ اننگز کھیلنے اور وکٹوں کے پیچھے ناقابلِ یقین درستی دکھانے کے باوجود بہت سے مبصرین کے دلوں میں کھٹکتے رہے اور ایک شاندار کریئر کو دھندلانے کے لیے سٹرائیک ریٹ کا قومی بیانیہ گھڑا گیا۔
مزید پڑھ »

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: حارث رؤف کا ’فلو‘ آسٹریلیا کو بہا لے گیا، سمیع چوہدری کی تحریرپاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: حارث رؤف کا ’فلو‘ آسٹریلیا کو بہا لے گیا، سمیع چوہدری کی تحریربیٹنگ کے لیے دنیا بھر کی دشوار ترین کنڈیشنز کے حامل آسٹریلوی وینیوز میں سے سڈنی اور ایڈیلیڈ ہی ایسے دو گراؤنڈ ہیں جہاں بلے بازوں کو کچھ سکون مل پاتا ہے مگر اسی بیٹنگ دوست پچ پر پاکستانی بولرز نے یوں کمر باندھی کہ آسٹریلوی بلے باز پرتھ کی پچ پر کھیلتے دکھائی...
مزید پڑھ »

آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، وسیم اکرم کا پاکستانی قوم کیلئے پیغامآسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح، وسیم اکرم کا پاکستانی قوم کیلئے پیغامپاکستان نے آسٹریلیا کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی
مزید پڑھ »

قاضی فائز عیسیٰ برطانوی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئےقاضی فائز عیسیٰ برطانوی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئےقاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی جس میں شرکت کیلئے وہ برطانیہ روانہ ہوگئے
مزید پڑھ »

راولپنڈی کی ’بار بی کیو‘ پچ اور پاکستان کے وقار کی بحالی: سمیع چوہدری کی تحریرراولپنڈی کی ’بار بی کیو‘ پچ اور پاکستان کے وقار کی بحالی: سمیع چوہدری کی تحریریہ کہنا البتہ مشکل ہے کہ الیکٹرک ہیٹرز اور پنکھوں کے ذریعے پچ کو خشک بلکہ باربی کیو کرنے کا عمل کس قدر موثر ثابت ہو گا کیونکہ جو ’ٹرن‘ ملتان کی پچ میں سات روز استعمال کے بعد پیدا ہوا، یہاں شاید وہ تیسرے دن سے پہلے پیدا نہ ہو پائے۔
مزید پڑھ »

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ: جب ساجد خان نے وقت پلٹا دیا، سمیع چوہدری کی تحریرپاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ: جب ساجد خان نے وقت پلٹا دیا، سمیع چوہدری کی تحریرکریز پر نووارد بین سٹوکس ابھی حالات سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش ہی کر رہے تھے کہ ساجد خان کی اس فُل لینتھ گیند پر یہ سجھانا دشوار ٹھہرا کہ آگے بڑھیں یا پیچھے ہٹیں۔ گیند بہت پھرتی سے ان کے بلے کے اندرونی کنارے کو چھوتے ہوئے ہوا میں بلند ہوئی اور شارٹ لیگ پر مامور عبداللہ شفیق نے لپک کر وہ کیچ تھاما جس کا پاکستانی فیلڈنگ کے ہاتھوں ڈراپ ہو جانا غیر متوقع...
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 22:34:00