سمیع چوہدری کی تحریر: رضوان کو سانس لینے کی بھی فرصت نہ ہو گی

پاکستان خبریں خبریں

سمیع چوہدری کی تحریر: رضوان کو سانس لینے کی بھی فرصت نہ ہو گی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 59%

جب رضوان کی ٹیم میں جگہ بنی بھی تو پے در پے پاکستان کے لیے فاتحانہ اننگز کھیلنے اور وکٹوں کے پیچھے ناقابلِ یقین درستی دکھانے کے باوجود بہت سے مبصرین کے دلوں میں کھٹکتے رہے اور ایک شاندار کریئر کو دھندلانے کے لیے سٹرائیک ریٹ کا قومی بیانیہ گھڑا گیا۔

برس ہا برس بڑے ناموں کی بے انتہا اناؤں کے گِرد چکر کاٹنے کے بعد بالآخر پی سی بی کو سمجھ آ ہی گئی کہ دایاں کان پکڑنے کے لیے بایاں ہاتھ سر کے اوپر سے گھما کر لانا ضروری نہیں۔جیسے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے بعد برینڈن میکلم حیران ہوئے کہ پاکستان کو اپنی ہوم کنڈیشنز سمجھنے میں اتنا عرصہ کیسے لگ گیا، ویسے ہی محمد رضوان کو قیادت تھمانے کا یہ فیصلہ بھی خوشگوار حیرت کا باعث ہوا ہے کہ شاید واقعی اب راہ راستی کا ارادہ کر لیا گیا...

یہ شاید اسی کراچی لاہور رقابت اور سرفراز احمد کا بہت بہتر متبادل بن کر سامنے آنے کی قیمت تھی کہ شروع سے ہی قیادت کا موزوں ترین امیدوار ہونے کے باوجود ہمیشہ ان سے صرفِ نظر کیا جاتا رہا اور کسی بھی چیئرمین کو یہ جرات مندانہ قدم اٹھانے کا حوصلہ نہ ہوا جو صحافتی حلقوں کی اکثریت کے لیے ناقابلِ قبول تھا۔ بطور بلے باز رضوان کی صلاحیتیں کسی بحث کی محتاج نہیں اور بابر اعظم کے ہمراہ مڈل آرڈر میں وہ اننگز کو بخوبی سنبھال سکیں گے لیکن ٹاپ آرڈر میں فخر زمان ایک ایسے بلے باز ہیں جو ہر ٹیم اپنی الیون میں دیکھنا چاہے گی۔

اگر فخر زمان اپنے جذبات پہ قابو رکھے رہیں اور معاملات مزید تُند نہ ہوں تو ان کی جلد واپسی خارج از امکان نہیں کہ ایسا قابلِ قدر کھلاڑی تیار کرنے میں جو محنت اور ہمت پڑتی ہے، اسے یوں بے وجہ گنوا دینا کوئی منافعے کا سودا نہیں۔ مسابقتی معیار میں اضافے اور بینچ کی قوت بڑھانے کے پیشِ نظر یہ بھی بہت عمدہ فیصلہ ہے کہ زمبابوے ٹور سے ان سبھی کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا جنھیں دسمبر میں جنوبی افریقہ کے سخت جاں حالات کا سامنا ہو گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

راولپنڈی کی ’بار بی کیو‘ پچ اور پاکستان کے وقار کی بحالی: سمیع چوہدری کی تحریرراولپنڈی کی ’بار بی کیو‘ پچ اور پاکستان کے وقار کی بحالی: سمیع چوہدری کی تحریریہ کہنا البتہ مشکل ہے کہ الیکٹرک ہیٹرز اور پنکھوں کے ذریعے پچ کو خشک بلکہ باربی کیو کرنے کا عمل کس قدر موثر ثابت ہو گا کیونکہ جو ’ٹرن‘ ملتان کی پچ میں سات روز استعمال کے بعد پیدا ہوا، یہاں شاید وہ تیسرے دن سے پہلے پیدا نہ ہو پائے۔
مزید پڑھ »

ہریانہ میں بی جے پی کا 10 سالہ اقتدار کا دھڑن تختہ؛ کانگریس کی فتح یقینیہریانہ میں بی جے پی کا 10 سالہ اقتدار کا دھڑن تختہ؛ کانگریس کی فتح یقینیمقبوضہ کشمیر میں بھی مودی کی جماعت کو منہ کی کھانا پڑے گی، ایگزٹ پول
مزید پڑھ »

بشری کی رہائی کیلئے ڈیل ہوتی تو وہ جیل میں ہی نہ رہتیں، بیرسٹر گوہربشری کی رہائی کیلئے ڈیل ہوتی تو وہ جیل میں ہی نہ رہتیں، بیرسٹر گوہربانی کی رہائی بھی ہو گی اور میرٹ پر ہوگی، چئیرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ: جب ساجد خان نے وقت پلٹا دیا، سمیع چوہدری کی تحریرپاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ: جب ساجد خان نے وقت پلٹا دیا، سمیع چوہدری کی تحریرکریز پر نووارد بین سٹوکس ابھی حالات سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش ہی کر رہے تھے کہ ساجد خان کی اس فُل لینتھ گیند پر یہ سجھانا دشوار ٹھہرا کہ آگے بڑھیں یا پیچھے ہٹیں۔ گیند بہت پھرتی سے ان کے بلے کے اندرونی کنارے کو چھوتے ہوئے ہوا میں بلند ہوئی اور شارٹ لیگ پر مامور عبداللہ شفیق نے لپک کر وہ کیچ تھاما جس کا پاکستانی فیلڈنگ کے ہاتھوں ڈراپ ہو جانا غیر متوقع...
مزید پڑھ »

تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلیتہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلیاگر پکاسو فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اور بھی قیمتی ہو جائے گی
مزید پڑھ »

آئی سی سی بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہارآئی سی سی بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہارپی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ ممبرز کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 17:30:38