کریز پر نووارد بین سٹوکس ابھی حالات سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش ہی کر رہے تھے کہ ساجد خان کی اس فُل لینتھ گیند پر یہ سجھانا دشوار ٹھہرا کہ آگے بڑھیں یا پیچھے ہٹیں۔ گیند بہت پھرتی سے ان کے بلے کے اندرونی کنارے کو چھوتے ہوئے ہوا میں بلند ہوئی اور شارٹ لیگ پر مامور عبداللہ شفیق نے لپک کر وہ کیچ تھاما جس کا پاکستانی فیلڈنگ کے ہاتھوں ڈراپ ہو جانا غیر متوقع...
ملتان میں کہر آلود شام کے سائے طول پکڑ رہے تھے۔ پچ میں پڑے شگافوں سے اڑتی دھول کے ہالے انگلش بلے بازوں کی بصیرت دھندلا رہے تھے اور پاکستانی سپنرز اس میچ میں زندگی واپس لا رہے تھے۔جو پچ اپنے رویے اور برتاؤ کے سبب ڈیڑھ ہفتے سے عالمی ذرائع ابلاغ میں شہ سرخیاں پیدا کرتی آ رہی تھی، بالآخر اپنی پیدائش کی ساتویں شام کچھ حرکت پکڑ چکی تھی اور یہ حرکت ہی سٹوکس کو اتنی جلدی کریز پر لانے کا سبب بھی بنی تھی۔
پاکستان کے برعکس انگلینڈ نے پچ استعمال شدہ ہونے کے باوجود دو سپیشلسٹ سیمرز کو اپنی الیون میں جگہ دی جبکہ سپنرز پہلے میچ کی طرح صرف شعیب بشیر اور جیک لیچ ہی رہے۔ دو سیمرز کے انتخاب سے سٹوکس کو جس ریورس سوئنگ کی امید تھی، بالآخر وہ بھی بر آئی۔ جس کرکٹ کلچر میں سوشل میڈیا ٹرینڈز کرکٹ بورڈ کے فیصلوں پر بھاری پڑ جاتے ہوں، وہاں بابر اعظم جیسے سپر سٹار کا متبادل بن کر سامنے آنا آسان نہیں ہو سکتا مگر کامران غلام کی اننگز میں جو عزم اور جیسی مزاحمت دیکھنے کو ملی، وہ پاکستانی شائقین کی ترسی نگاہوں کے لیے تسلی کا سامان تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ میچ: ’بیز بال‘ کا ڈھلتا جادو اور شان مسعود کی آخری مہلت، سمیع چوہدری کی تحریرانگلش کرکٹ اگرچہ فی الوقت اپنی بلند ترین سطح پر نہیں مگر اعتماد سے محروم اور اتفاق کو ترستی شان مسعود کی ٹیم اس کے لیے بہترین ہدف ہو سکتی ہے کہ اس کے خلاف اپنی بے خطر اپروچ برت کر وہ مزید ثمرات بٹور سکے۔
مزید پڑھ »
پاکستان پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بناکر ٹیسٹ اننگ سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئیملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے ہرایا
مزید پڑھ »
اس سے بڑھ کر مایوسی نہیں ہو سکتی، ہم 20 کیا 10وکٹیں بھی نہیں لے رہے: شان مسعودملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی ہے
مزید پڑھ »
برطانوی وزیراعظم کی ’چیف آف اسٹاف‘ اندرونی اختلافات کی خبروں پر عہدے سے مستعفیکئیر اسٹارمر نے سُو گرے کی خدمات 2023 میںحاصل کیں جب وہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھتے تھے، تاہم اس وقت بھی ان کی تقرری کو متنازعہ قرار دیا گیا
مزید پڑھ »
’مسٹر نیتن یاہو! اس جنگ کو فوری روکو‘، جنرل اسمبلی میں سلوینیا کے وزیر اعظم کا خطابرابرٹ گولوب نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب سلوینیا یکم ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت حاصل کرچکا ہے۔
مزید پڑھ »
ملتان ٹیسٹ: قومی ٹیم بری طرح ناکام، انگینڈ کے ہاتھوں بدترین شکستانگلینڈ نے پاکستان کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی
مزید پڑھ »