اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سندھ ریزرو پولیس غیرقانونی بھرتی کیس میں
ایس پی غلام نبی کیریوسے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ سندھ حکومت کی رپورٹ اطمینان بخش نہیں ،ایک دوسرے کے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ ریزرو پولیس غیرقانونی بھرتی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جس نے بھرتیاں کیں اس کیخلاف کوئی ایشن نہیں ہوا ،جن کی تقرریاں ہوئیں انہیں فارغ کردیا،پھر جن کو نکالا گیا ان کو واپس رکھ لیں...
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ سندھ حکومت کی رپورٹ اطمینان بخش نہیں ،ایک دوسرے کے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تقرریوں کے لیٹر فروخت کئے گئے ،18 ہزارلوگوں کو بھرتی کیاگیا،تمام لوگوں کی بھرتی غیرقانونی تھی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ 2 افرادمیں 9 ہزار کاکوٹہ تقسیم کیاگیا ،20 ہزارمزید بھرتیاںکی جارہی ہیں،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ نئی بھرتیاں قانون کے مطابق ہوں گی ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ نئی بھرتیوں کو دیکھیں گے قانون کے مطابق ہوتی ہیں یا نہیں...
عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری ذاتی طور پر معاملے کو دیکھ کر پورٹ کریں ،چیف سیکرٹری وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ہدایات لیں ،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ غلام نبی کیریوکیاابھی بھی ایس پی ہے ؟،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ غلام نبی جیل میں ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جیل میں بھی تنخواہ مل رہی ہوگی ،عدالت نے ایس پی غلام نبی کیریوسے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جعلی ڈومیسائل اجراکیس،سندھ حکومت اور نادراحکام سے جواب طلبکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے جعلی ڈومیسائل کے اجرا کیخلاف خواجہ اظہار
مزید پڑھ »
’آئی جی سندھ پر تیل چوری اور سمگلنگ میں ملوث افسران کی سرپرستی کا الزام‘کراچی: (دنیا نیوز) ایس ایس پی غلام سرور ابڑو نے سندھ حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ انہوں نے پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئی جی کلیم امام پر تیل چوری اور سمگلنگ میں ملوث افسران کی سرپرستی کا الزام لگا دیا۔
مزید پڑھ »
آپ تو لاڑکانہ گئے تھے اچانک کیسے آگئے، وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ سیکرٹریٹ اچانک چھاپے پر سیکرٹری لیبر سے سوالکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اچانک سندھ سیکرٹریٹ کا دورہ
مزید پڑھ »
سندھ میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق، مجموعی تعداد 12 ہوگئیکراچی: صوبہ سندھ میں ایک اور پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی، رواں برس اب تک ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں پولیو کا کیس سامنے آیا ہے، مدیجی میں 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہ
مزید پڑھ »
سندھ : ایک اور پولیو کیس کی تصدیق، مجموعی تعداد 12 ہوگئیسندھ : ایک اور پولیو کیس کی تصدیق، مجموعی تعداد 12 ہوگئی Sindh PolioCase Reported pid_gov MoIB_Official MuradAliShahPPP
مزید پڑھ »
سندھ : ایک اور پولیو کیس کی تصدیق، مجموعی تعداد 12 ہوگئیصوبہ سندھ میں ایک اور پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی، رواں برس اب تک ملک بھر میں
مزید پڑھ »