اس وقت سمجھ بوجھ اور ماہرین کی رائے کے مطابق یہ فیصلہ کیا ہے،اگر یہ فیصلہ غلط ہے تو اللہ معاف کرنے والا ہے،مراد علی شاہ MuradAliShah Sindh Lockdown Traveeh CoronaVirusPakistan DawnNews
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کی نماز کی طرح رمضان میں مساجد میں تراویح بھی صرف متعین لوگ پڑھ سکیں گے جبکہ باقی لوگ گھروں میں پڑھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ڈاکٹر عارف علوی نے مجھے بتایا کہ مساجد کے حوالے سے فیصلہ اٹل نہیں ہے اور یہ حالات کی مناسبت سے تبدیل ہوسکتا ہے۔' وزیر اعلیٰ سندھ نے علمائے کرام سے بھی حکومت سے تعاون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر یہ فیصلہ غلط ہے تو اللہ معاف کرنے والا ہے، اللہ کرے ہمیں آگے جو خطرات نظر آرہے ہیں وہ نہ آئیں اور رمضان کے دوسرے یا تیسرے عشرے میں مساجد آباد ہوں لیکن یہ تب ہی ممکن ہے پاکستان میں اور دنیا بھر میں اس وبا پر کچھ قابو پالیا گیا ہو۔'
واضح رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کے باعث حالات مزید خراب ہونے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو تجربے دنیا بھر میں ہوچکے ہیں وہ دوبارہ نہ کریں ورنہ ہمیں بھی اٹلی اور اسپین جیسے حالات کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔پی ایم اے کے سینئر ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ 'اس وقت دنیا میں جو حالات ہیں اور پاکستان میں حکومت جو فیصلے کررہی ہے اس سے ان کے اپنے اکابرین کے اعلانات ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ میں تراویح، شبینہ اور افطار دسترخوان پر پابندی زیر غور - ایکسپریس اردوسندھ حکومت شدید اضطراب کا شکار ہے اور اجتماعی عبادات سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلوں پر تشویش میں مبتلا ہے، ذرائع
مزید پڑھ »
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کمی، خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
مزید پڑھ »
ماہ رمضان میں نماز تراویح کی مشروط اجاز ت کے بعد عمرکوٹ اور اس کے گردونواح میں مساجد میں صفائی ستھرائی جاریعمرکوٹ (سید ریحان شبیر) حکومت پاکستان کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں نماز تراویح کی مشروط اجازت کےبعد عمرکوٹ اور اسکے گردونواح میں آمد رمضان کے
مزید پڑھ »
سندھ میں میٹرک کے امتحانات 15 جون سے ہوں گے،تعلیمی پالیسی جاریسندھ میں میٹرک کے امتحانات 15 جون سے ہوں گے،تعلیمی پالیسی جاری PakistanFightsCorona Karachi Sindh MatricBoard Examination SindhGovt_ pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »