سندھ حکومت کا دہرا معیار سامنے آگیا، قاری عثمان تفصيلات جانئے: DailyJang
جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ شہری رمضان المبارک کے آخری عشرے کے باقی ماندہ ایام میں خوب عبادات کریں۔ مساجد کمیٹیاں مسلمانوں کی سہولت کیلئے طاق راتوں میں مساجد کو کھول دیں۔ علماء کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جمعتہ الوداع، طاق راتوں اور عید الفطر کی نماز میں احتیاطی تدابیر کا لحاظ رکھا جائے، سندھ حکومت رمضان المبارک کے آخری عشرے کے چند ایام کی نمازوں کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔ کراچی میں ختم قرآن کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہا کہ اب جبکہ رمضان المبارک کے صرف چند دنوں کی مبارک ساعتیں باقی رہ گئی ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کو مساجد سے روکنے کے عمل سے احتراز کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے رجوع الی اللّٰہ، توبہ استغفار اور درود شریف کے ورد کو معمول بنائیں۔ طاق راتوں میں گڑگڑا کر اللّٰہ تعالی سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے کورونا وائرس سے حفاظت کی دعائیں کریں۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ رمضان المبارک رخصت ہورہا ہے، اپنی بخشش کے فیصلے کروانے کی راتیں نکل رہی ہیں۔ پوری قوم کورونا وائرس سمیت تمام ناگہانی آفات و مصائب سے نجات و چھٹکارے کی دعائیں مانگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا دہرا کردار سامنے آنے کے بعد تمام اہلسنت علماء کرام کی جانب سے واضح موقف آچکا ہے لہٰذا سندھ حکومت اور انتظامیہ مساجد کی بندش، نمازوں اور جمعتہ المبارک کے اجتماعات پر پابندی سے باز رہےاور عوام بھرپور طریقے اور جوش و خروش سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عبادات کی ادائیگی کریں۔.
جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ شہری رمضان المبارک کے آخری عشرے کے باقی ماندہ ایام میں خوب عبادات کریں۔ مساجد کمیٹیاں مسلمانوں کی سہولت کیلئے طاق راتوں میں مساجد کو کھول دیں۔ علماء کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جمعتہ الوداع، طاق راتوں اور عید الفطر کی نماز میں احتیاطی تدابیر کا لحاظ رکھا جائے، سندھ حکومت رمضان المبارک کے آخری عشرے کے چند ایام کی نمازوں کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔ کراچی میں ختم قرآن کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہا کہ اب جبکہ رمضان المبارک کے صرف چند دنوں کی مبارک ساعتیں باقی رہ گئی ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کو مساجد سے روکنے کے عمل سے احتراز کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے رجوع الی اللّٰہ، توبہ استغفار اور درود شریف کے ورد کو معمول بنائیں۔ طاق راتوں میں گڑگڑا کر اللّٰہ تعالی سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے کورونا وائرس سے حفاظت کی دعائیں کریں۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ رمضان المبارک رخصت ہورہا ہے، اپنی بخشش کے فیصلے کروانے کی راتیں نکل رہی ہیں۔ پوری قوم کورونا وائرس سمیت تمام ناگہانی آفات و مصائب سے نجات و چھٹکارے کی دعائیں مانگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا دہرا کردار سامنے آنے کے بعد تمام اہلسنت علماء کرام کی جانب سے واضح موقف آچکا ہے لہٰذا سندھ حکومت اور انتظامیہ مساجد کی بندش، نمازوں اور جمعتہ المبارک کے اجتماعات پر پابندی سے باز رہےاور عوام بھرپور طریقے اور جوش و خروش سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عبادات کی ادائیگی کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فلور ملز کی حکومت سے کامیاب مزاکرات کے بعد ہڑتال ختم - ایکسپریس اردوسینئر وزیر عبدالعلیم خان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت اور فلورملز کے درمیان تحریری معاہدہ
مزید پڑھ »
کرونا کی عالمگیر وبا: متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئینئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار 181 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 48 لاکھ 94 ہزار 220 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھ »
چیئرمین نیب کی وزارت خارجہ کے افسران اوراہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوریاسلام آباد : چیئرمین نیب نے اکرم خان درانی کیخلاف انویسٹی گیشن اوروزارت خارجہ کے افسران اوراہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دے دی۔
مزید پڑھ »
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالر کے ہنگامی قرض کی منظوری - ایکسپریس اردورقم ادویات اور طبی آلات کی خریداری، ہسپتالوں اور ڈاکٹرز پر خرچ کی جائے گی، اعلامیہ
مزید پڑھ »
حکومت سندھ نے جمعۃ الوداع، نماز عید کے اجتماعات کی اجازت دے دی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »




