سندھ حکومت کی گورنر عمران اسماعیل کے بیان کی مذمت SamaaTV
Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 hours agoسندھ حکومت کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے سے متعلق گورنر عمران اسماعیل کے بیانات پر دل دکھتا ہے جو کہ ان حالات میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔ سماء کو انٹریو دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں کوئی لیب نہ ہونے کی بات غلط ہے کیونکہ ہمارے پاس کراچی لیب کا تمام سامان موجود ہے اور جن لوگوں کی جانیں گئیں ہیں تمام کے سیمپل کراچی یونیورسٹی نے لیے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم نے فارینزک کے لیے وفاق سے کوئی ٹیم نہیں منگائی تھی اور گورنر وفاق کے نمائندے نہیں ہوتے۔ گورنر سندھ کے بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے برابر میں کنٹونمنٹ کا علاقہ ہے اور یہاں کوئی عمارت سول ایویشن کی اجازت کے بغیر نہیں بنتی۔ سول ایویشن وفاق کا ادارہ ہے اس لیے وفاق سے پوچھیں کہ کیسے اجازت دے دی۔ کرونا وائرس سے متعلق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کو اس وباء سے بچانے کے لیے جو کچھ کرنا پڑا سندھ حکومت کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ عید کے فورا بعد وفاقی حکومت سے مشاورت کریں گے۔ ہم درمیانی راستہ نکالیں گے تاکہ تاجر کاروبار کرسکیں اور لوگوں کو اس وائرس سے بچا سکیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رمضان میں تاجروں نے مذاکرات میں کہا تھا کہ ہمیں رمضان کا مہینہ کاروبار کرنے دیں۔ تاجروں نے کہا تھا ہم سال بھر رمضان کا مہینہ کماتے ہیں کیونکہ تاجروں کے مطابق باقی سال بھر کاروبار نہیں ہوتا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اب رمضان کا وقت ختم ہوگیا ہے تاجر خود سوچیں اور حکومت کا ساتھ دیں۔ تاجر اپنے دنوں کو خود کم کریں اور اس وائرس سے لڑنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ سپریم کورٹ بھی دنوں کے حوالے سے واضح کر چکی ہے کہ ہفتہ اتوار کی رعایت عید کی وجہ سے دی گئی تھی۔.
Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 hours agoسندھ حکومت کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے سے متعلق گورنر عمران اسماعیل کے بیانات پر دل دکھتا ہے جو کہ ان حالات میں بھی سیاست کر رہے ہیں۔ سماء کو انٹریو دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں کوئی لیب نہ ہونے کی بات غلط ہے کیونکہ ہمارے پاس کراچی لیب کا تمام سامان موجود ہے اور جن لوگوں کی جانیں گئیں ہیں تمام کے سیمپل کراچی یونیورسٹی نے لیے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم نے فارینزک کے لیے وفاق سے کوئی ٹیم نہیں منگائی تھی اور گورنر وفاق کے نمائندے نہیں ہوتے۔ گورنر سندھ کے بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے برابر میں کنٹونمنٹ کا علاقہ ہے اور یہاں کوئی عمارت سول ایویشن کی اجازت کے بغیر نہیں بنتی۔ سول ایویشن وفاق کا ادارہ ہے اس لیے وفاق سے پوچھیں کہ کیسے اجازت دے دی۔ کرونا وائرس سے متعلق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کو اس وباء سے بچانے کے لیے جو کچھ کرنا پڑا سندھ حکومت کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ عید کے فورا بعد وفاقی حکومت سے مشاورت کریں گے۔ ہم درمیانی راستہ نکالیں گے تاکہ تاجر کاروبار کرسکیں اور لوگوں کو اس وائرس سے بچا سکیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رمضان میں تاجروں نے مذاکرات میں کہا تھا کہ ہمیں رمضان کا مہینہ کاروبار کرنے دیں۔ تاجروں نے کہا تھا ہم سال بھر رمضان کا مہینہ کماتے ہیں کیونکہ تاجروں کے مطابق باقی سال بھر کاروبار نہیں ہوتا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اب رمضان کا وقت ختم ہوگیا ہے تاجر خود سوچیں اور حکومت کا ساتھ دیں۔ تاجر اپنے دنوں کو خود کم کریں اور اس وائرس سے لڑنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ سپریم کورٹ بھی دنوں کے حوالے سے واضح کر چکی ہے کہ ہفتہ اتوار کی رعایت عید کی وجہ سے دی گئی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عائزہ خان کی PIA طیارے میں اپنی موجودگی کی خبروں کی تردیدگزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کچھ خبر زیرِ گردش ہیں کہ کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارے میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان اور اُن کے شوہر دانش تیمور بھی موجود تھے، ان ہی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے عائزہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کردیا۔
مزید پڑھ »
کرونا کی وبا سے عالم اسلام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیںکل اتوار 24 مئی کو عالم اسلام میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ اس بار عید الفطر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب مسلم ممالک سمیت پوری دنیا کرونا کی وبا کی لپیٹ میں
مزید پڑھ »
محکمۂ صحت سندھ کی طیارہ حادثہ رپورٹ تیارمحکمۂ صحت سندھ نے گزشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کی رپورٹ تیار کرلی۔
مزید پڑھ »
عوام بازاروں میں غیر ضروری رش نہ کریں: وزیر اعلیٰ سندھ کی اپیلوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے آج 762 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، عوام بازاروں میں غیر ضروری رش نہ کریں۔
مزید پڑھ »
سندھ، دس برس تک کے کورونا متاثرہ بچوں کی تعداد 788 ہو گئی: مرتضیٰ وہابترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں دس برس تک کے کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 788 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »
سندھ حکومت طیارہ حادثے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے، گورنر سندھ -کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت طیارہ حادثے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے بلکہ وفاق اور پی آئی اے کی مدد کرے۔ تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ نے طیارہ حادثےکے شہید شبیر احمدکے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت اور حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، گورنر …
مزید پڑھ »




