سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن میں مبینہ کرپشن کیخلاف بڑے پیمانے پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے اور انکوائری کی 15 دن میں رپورٹ پیش کی جائیگی۔
سندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن میں مبینہ کرپشن کیخلاف اینٹی کرپشن کو احکامات جاری کر دیے، کہاں کہاں پانی کے بلک کے کنکشنز دیے گئے، زیر زمین پانی کے لائسنس کے اجرا میں بے ضابطگیوں اور پانی چوری کر نے کیخلاف بڑے پیمانے پر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین انکوائری پر اثر انداز نہ ہو، ان کو کام کرنے سے روک دیا گیا اور مرکزی دفتر میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے اور ان کے دفتر کے باہر صلاح الدین کے نام کی تختی کو بھی ہٹادیا گیا ہے، 15 دن میں
انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینشن کی جانب سے حکم نامہ جا ری کیا گیا جو سیکریٹری سروسز غلام علی کے دستخط سے ہوا۔ حکم نامہ کے مطابق کراچی واٹر کارپوریشن میں زیر زمین پانی نکالنے کیلیے لائسنس کے اجرا اور پانی چوری کیخلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے جس کے بعد اتھارٹی نے سندھ اینٹی کرپشن کو معاملے کی شفاف چھان بین اور تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ سندھ کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے کراچی واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسرصلاح الدین احمد کو کام کرنے سے روک دیا انکوائری مکمل ہونے تک صلاح الدین کو دفتر میں داخلے پر پابندی کا سامنا ہوگا بطور چیف ایگزیکٹو یا منیجنگ ڈائریکٹر کی ذمے داریاں ادا کرنے سے روک دیا گیا اور ان کے دفتر باہر نام کی تختیی کو بھی ہٹادیا گیا انکوائری 2 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کے زیرزمین پانی نکالنے کیلیے لائسنس کے اجرا کے نام پرکروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آئے تھے، گھپلوں کے انکشاف کے بعد70لائسنس منسوخ کئے گیے تھے، انکوائری کے حتمی نتائج آنے تک چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایم ڈی کی اضافی چارج کی ذمے داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلک کے کنکشنز میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہے جہاں مبینہ طو رپر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اور سب سوائل زمینی پانی کے کنکشنز کے لائسنس میں بھی بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کی گئی ہے، سرکاری خزانے میں چالان جمع کرانے کے بجائے مبینہ کرپشن کے عوض لائسنس جا ری کیے گئے جس کی ابتدائی تحقیقات ہوئی تو اس میں70لائسنس کو منسوخ کیا گیا ہے
کرپشن واٹر کارپوریشن انکوائری سندھ حکومت پانی چوری
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی واٹر کارپوریشن میں انکوائری، چیف ایگزیکٹو آفیسر کو کام سے روک دیا گیاکراچی واٹر کارپوریشن میں زیرزمین پانی نکالنے کے لیے لائسنس کے اجرا اور پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ سندھ کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر صلاح الدین احمد کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ انکوائری مکمل ہونے تک اسد اللہ خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایم ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
واٹر کارپوریشن میں مبینہ کرپشن: چیف ایگزیکٹو کو معطل، انکوائری کا حکمسندھ حکومت نے واٹر کارپوریشن میں مبینہ کرپشن کیخلاف اینٹی کرپشن کو احکامات جاری کردیے ہیں اور بڑے پیمانے پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے اور ان کے دفتر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف دباؤ پر ٹیکس میں کمی کے لیے بل لایا جا سکتا ہےپراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کے لیے حکومت نے پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح میں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
یوکرین پر حملوں میں شمالی کورین دستے بھی ملوث ہیں، زیلنسکیروس نے شمالی کورین فوجیوں کو کرسک میں تعینات کرنا شروع کر دیا
مزید پڑھ »
پاکستان کا بھارت کی سرحد پار قتل کی کارروائیوں پراظہار تشویشبھارتی حکومت نے پاکستان میں 20 افراد کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی تھی، دفتر خارجہ
مزید پڑھ »
نشو جی نے داماد پر بیٹی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا الزام عائد کردیااداکارہ نے بیٹی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں وضاحت پیش کر دی
مزید پڑھ »