سندھ کے سرکاری کا لجوں میں اے لیول کی کلاسز کا بھی آغاز کرنے جا رہے ہیں، وزیرتعلیم
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے زیر اہتمام سندھ پبلک سروس کمیشن پاس کرنے والے لیکچررز میں آفر لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امید ہے آپ اس معتبر پیشے میں ایمانداری سے خدمات سرانجام دیں گے، استاد ہونا خود ایک بڑی ذمہ داری ہے، اساتذہ ہمارے مستقبل کی روشن راہوں کے ضامن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام 374 کالجز ہمارے لئے اہم ہیں، ہر کالج میں تدریسی عمل کو فعال رکھنا بے حد ضروری ہے، ہمیں پسماندہ علاقوں کے طلبہ و طالبات کو بھی اپنے بچوں کی طرح اہمیت دے کر پڑھانا ہے، ہم تمام اساتذہ کو شہروں میں تعینات نہیں کر سکتے، استاد کے پیشے کو نوکری کے بجاۓ ذمہ داری سمجھ کر سرانجام دینا...
اس موقع پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ آصف اکرام نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے 1659 خالی آسامیوں کو سندھ پبلک سروس کمیشن میں بھیجا گیا تھا جس کے نتیجے میں 1357 اہل امیدواروں کی ایس پی ایس سی نے سفارش کی جس کے نتیجے میں 833 امیدواروں کو ویریفکیشن مرحلے کے بعد آج آفر لیٹرز تقسیم کیے گئے ہیں۔ رواں سال سندھ میں “سائنس ان سندھ” کے طور پر منایا جا رہا ہے، بچوں کی سائنس ایجوکیشن پر کام کرنا ضروری ہے کیوں کہ سائنس سوال کرنا اور دلیل دینا سکھاتی ہے، ہم نصاب پر بھی کام کر رہے ہیں کیوں کہ ہر پانچ سال میں نصاب میں تبدیلی ضروری عمل ہوتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ پبلک سروس کمیشن پاس محکمہ زراعت کے افسران میں آفر آرڈر تقسیموزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر سیکریٹری زراعت نے 148 افسران امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم کیے
مزید پڑھ »
شہید رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکتمظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کی برداشت کا امتحان لے رہے ہیں ، وزیراعظم
مزید پڑھ »
چیف جسٹس کا جسٹس منصور علی شاہ کو 26 ویں ترمیم سے متعلق خط کا جوابجوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس نے کہا کہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں فکس کرنے کا اختیار آئینی کمیٹی کے پاس ہے
مزید پڑھ »
209 سال پُرانے لائٹ ہاؤس سے 132 سال پرانا پیغام برآمدبوتل میں موجود پیغام میں لائٹ نصب کرنے والے انجینئروں کے نام درج ہیں
مزید پڑھ »
شام: جولانی کا بشار حکومت میں تشددکے واقعات میں ملوث افسران کی فہرستیں جاری کرنے کا فیصلہجرائم میں ملوث ان افسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے لوگوں کو انعامات دیے جائیں گے: باغیوں کا اعلان
مزید پڑھ »
داماد، سُسر کا ریکارڈ توڑنے سے محض ایک قدم دورجنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی20 میں شاہین کے پاس یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع
مزید پڑھ »