محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کم عمری کی شادیوں اور چائلڈ لیبر کا تناسب حیران کن ہے۔
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کم عمری کی شادی وں اور چائلڈ لیبر کا اعتراف کرلیا، اس سلسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے جاری کیے گئے اعداد و شمار حیران کن ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2.38 فیصد کم عمر بچوں سے کام کروایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد ڈویژن میں 4.5 فیصد بچوں سے مشقت کروائے جانے انکشاف بھی ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں 15.4 فیصد، حیدرآباد میں 17.4 فیصد، عمرکوٹ میں 40.2 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔ دادو میں 42.9 فیصد، ٹھٹھہ میں 23.8 فیصد، سجاول میں 22.
2 فیصد، بدین میں 30.8 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئی ہیں۔ اسی طرح تھرپارکر میں 36.4 فیصد، شکارپور میں 38.6 فیصد، خیرپور میں 28.8 فیصد، گھوٹکی میں 37.7 فیصد کم عمری کی شادیاں ہوئیں۔ میرپورخاص میں 35.5 فیصد، نوشہروفیروز میں 28.8 فیصد، جامشورو میں 26.7 فیصد کم عمری کی شادیاں ہوئی ہیں۔ ٹنڈوالہیار میں 32.4 فیصد، ٹنڈومحمد خان میں 14.4 فیصد، سکھر میں 32.6 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔ مٹیاری میں 29.2 فیصد، جیکب آباد میں 46.3 فیصد، سانگھڑ میں میں 34.7 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی نے شادی کی عمر 18 سال مقرر کرنے کا قانون منظور کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔
کم عمری کی شادی چائلڈ لیبر سندھ اعداد و شمار حیدرآباد کراچی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: نہم سائنس و جنرل گروپ کے نتائج کا اعلانسائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 69.52 فیصد اور جنرل گروپ میں 51 فیصد رہا
مزید پڑھ »
آئی بی سکھر نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردیےایم بی بی ایس میں کامیابی کا تناسب 42.59 فیصد اور بی ڈی ایس میں کامیابی کا تناسب 49.90 فیصد رہا
مزید پڑھ »
شام میں تباہی اور تیسری عالمی جنگ کا آغاز ، بابا وانگا کی پیش گوئی کیا تھی؟دیگر حیران کن پیش گوئیوں کی طرح باباوانگا نے شام کی تباہی اور مغرب کے تباہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی
مزید پڑھ »
عمران خان کا آخری کارڈ!!تحریک انصاف کی تقریباً پوری قیادت حیران ہے کہ جیل میں قید اُن کےرہنما اور...
مزید پڑھ »
ایوان صدر مدارس ایکٹ پر بظاہر بیرونی دباؤ کا شکار ہے، ترجمان جے یو آئیصدر مملکت کے اعتراضات حیران کن اور طریقہ قانون کے مطابق نہیں ہے، اسلم غوری
مزید پڑھ »
کنویں میں 3 دن تک پھنسے رہنے والا شخص کرشماتی طور پر زندہ بچنے میں کامیابیہ حیران کن واقعہ تھائی لینڈ کے صوبے تاک کے علاقے Mae Sot میں پیش آیا۔
مزید پڑھ »