سندھ رینجرز کی طرف سے صوبے بھر میں قائد اعظم کی تصاویر سے مزین بینرز آویزاں کرنا، مختلف کھیلوں کے مقابلے، اسکولوں اور کالجز کے طلبہ کے مابین قائد اعظم کی جہدو جہد آزادی کی عکاسی کے لیے تقریری، تصویری اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے — فائل فوٹو / اے پی
پاکستان رینجرز سندھ نے 25 دسمبر کو یومِ ولادتِ قائد اعظم کی مناسبت سے دسمبر کے مہینے کو 'رینجرز شکریہ جناح' کے نام سے منسوب کردیا۔ سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماہ دسمبر کو محمد علی جناحؒ سے منسوب کرنے کا مقصد قائد اعظم کے نصب العین اور ان کی وطن کے لیے انتھک جدوجہد سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صوبے بھر میں قائد اعظم کی تصاویر سے مزین بینرز آویزاں کرنا، مختلف کھیلوں کے مقابلے، اسکولوں اور کالجز کے طلبہ کے مابین قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی جہدو جہد آزادی کی عکاسی کے لیے تقریری، تصویری اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا...
اس کے ساتھ صوبے بھر میں 'امن واک' بھی منعقد کیے جانے والے پروگرامز کا حصہ ہے، جبکہ اسکول اور کالجز کے طلبہ قائد اعظم کی رہائش گاہ اور مزار پر حاضری دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ سندھ رینجرز کی جانب سے عوام سے 'رینجرز شکریہ جناح' کی کاوش کا بھرپور ساتھ دینے اور دسمبر کے مہینے کو قائدِ اعظم کے مہینے کے طور پر شایانِ شان طریقے سے منانے کی اپیل کی گئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دسمبر کا مہینہ ’رینجرز شکریہ جناح‘ کے نام سے منسوبدسمبر کا مہینہ ’رینجرز شکریہ جناح‘ کے نام سے منسوب تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
سندھ کی شوگر ملیں بھی ایف بی آر کے نشانے پر آگئیںتفصیلات کے مطابق سندھ کی شوگر ملوں کی آڈٹ رپورٹ میں ٹیکس چوری کانکشاف ہوا ہے جس کے بعد 8 شوگرملوں پرایف بی آرکےافسروں کوتعینات کر دیا گیا ہے۔چیئر مین ایف بی آر اورممبرآپریشن کی اجازت سےافسران تعینات کئےگئے ہیں ، ایف بی آر کی ٹیم شوگر ملوں میں چینی کی پیداوار اور فروخت کی نگرانی کرے گی۔
مزید پڑھ »
صوبہ سندھ میں کمسن بچی ’غیرت کے نام پر سنگسار‘مقامی پولیس نے لڑکی کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے پیش امام کی نشاندہی پر بچی کی قبر دریافت کر لی، واقعے کی تفتیش کے لیے ہلاک کیے جانے والی لڑکی کے والدین کو بھی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو کو سندھ میں بسنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں، نصرت سحر عباسیکراچی : گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو سندھ میں بسنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں، بے گناہ بچیوں کو کاری قرار دے کر قتل کیا جارہا ہے
مزید پڑھ »