سندھ بھر کی 24 جیلوں میں قید تقریباً 20 ہزار قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے
اقوام متحدہ کے تعاون سے سندھ بھر کی جیلوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
سندھ بھر کی جیلوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ اقوام متحدہ کے تعاون سے شروع کردیا گیا ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشن آف آن ڈرگ اینڈ کرائم کے افسران جیلوں کے افسران و اہلکاروں کو ٹریننگ فراہم کررہے ہیں، جب کہ اقوام متحدہ نے خصوصی سوفٹ ویئر تیار کیا ہے جو کہ جیل افسران کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق ڈیٹا میں قیدی کا جرم، اس کی جیل آمد، پرسنل پروفائل، عدالتوں میں پیشی اور کیس ہسٹری سمیت دیگر کوائف شامل ہوں گے، جیل میں قیدی سے ملنے کے لیے آنے والے افراد کا ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ رکھا جائے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ جیلوں میں ایسی اسکرین بھی لگائی جارہی ہیں جس سے ہر سزا یافتہ قیدی اپنی سزا سے متعلق تمام تر معلومات خود حاصل کرسکے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ ممبر منتخب
مزید پڑھ »
لاہور سنسنی خیز اسکینڈل، وزیر اور اعلیٰ حکام کی خوشی کیلئے بچیوں کی شادیوں کا انکشافلاہور سنسنی خیز اسکینڈل، وزیر اور اعلیٰ حکام کی خوشی کیلئے بچیوں کی شادیوں کا انکشاف ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
پشاور ہائیکورٹ کا حکومت کو افغان مہاجرین کی سرگرمیاں محدود کرنے کا حکم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پشاور ہائیکورٹ کا حکومت کو افغان مہاجرین کی سرگرمیاں محدود کرنے کا حکم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
عمران خان کا عثمان بزدار کو اچھے کاموں کی تشہیر کا مشورہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »