ہیگ: پاکستان ایک مرتبہ پھر کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر بن گیا۔ دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کا دوبارہ انتخاب ہالینڈ کے شہر ہیگ میں سالانہ کانفرنس کے دوران ہوا۔ پاکستا
ن کو دو سال کے لئے دوبارہ او پی سی ڈبلیو ایگزیکٹو کونسل کاممبر منتخب کیا گیا ہے۔ او پی سی ڈبلیو ایگزیکٹو کونسل کے 41 ارکان ہیں۔
پاکستان کے او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر ہالینڈ میں پاکستانی سفیر اور او پی سی ڈبلیو میں پاکستان کے مستقل مندوب شجاعت علی راٹھور نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیمیائی ہتھیار کنونش کا اہم ممبر رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کنونشن کے نفاذ میں پاکستان کا دنیا بھر میں کلیدی کردار ہے، کنونشن کا مقصد دنیا بھر سے کیمیائی ہتھیاروں کے خطرے کو مکمل ختم کرنا ہے، پاکستان میں کیمیائی ہتھیار کا کبھی بھی کوئی پروگرام نہیں تھا۔
شجاعت علی راٹھور کا کہنا تھا کہ بھارت جب کیمیائی ہتھیار کنونشن پر دستخط کررہا تھا تو اس وقت اسکا خفیہ کیمیائی پروگرام کا انکشاف ہوا، یہ تنظیم ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جسکے ذریعہ ہمسایوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حسن علی کی بھارتی اہلیہ کی پہلی بار پاکستان آمد، سسرال پہنچنے پر شاندار استقبال
مزید پڑھ »
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ کی پاکستان آمد، گھر کو پھولوں سے سجادیا - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیںکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کی حمایت نے
مزید پڑھ »
او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمتاو آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت OIC_OCI OccupiedKashmir HumanRights Violations Condemned KashmirStillCrying KashmirStillUnderSiege
مزید پڑھ »