سنگ دل ماں نے بیٹے کو زہر دے کر لاش کے ٹکڑے کردیے مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ماں نے اپنے انجینئر بیٹے کو زہر دے کر مارا اور پھر اُس کی لاش کے ٹکڑے کردیے۔کے مطابق تامل ناڈو کے علاقے کم بم کی رہائشی خاتون نے مشورہ دینے پر بیٹے کو کھانے میں زہر ملا کر دیا جس کو کھاتے ہی وہ مر گیا۔
پولیس کے مطابق منگل کے روز کم بم کے علاقے سے نوجوان کی سر کٹی لاش ملی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش کی شناخت 20 سالہ ویگنس واران کے نام سے ہوئی جو انجینئر تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش کے دیگر اعضاء شہر کے مختلف علاقوں سے بھی برآمد ہوئے، جنہیں قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں تو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج نے قتل کا معمہ حل کردیا۔ فوٹیج میں خاتون ایک شخص کے ساتھ آئیں اور انہوں نے بیگ میں رکھی لاش کو ٹھکانے لگایا۔
پولیس نے فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون کو حراست میں لیا تو معلوم ہوا کہ وہ مقتول کی والدہ ہیں، ملزمہ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ اپنے بچے کے مشوروں سے بہت زیادہ تنگ تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ویگنس واران کو کھانے میں زہر ملا کر دیا جس کے بعد وہ مر گیا اور پھر میں نے چھری اٹھا کر لاش کے ٹکڑے کیے تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اردوان کے پاکستانی پارلیمان میں خطاب پربھارت نے ترک سفیر کو کیوں طلب کیا؟نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے مقبوضہ کشمیر پر بیان
مزید پڑھ »
جنسی درندے نے ڈھائی سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیاشیخوپورہ: پنجاب میں بچے سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ جنسی درندے نے ڈھائی سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں نبی پورورکاں کے مقام پر ڈھائی سالہ بچے ثقلین کو مبینہ زیادتی کے بعد ملزم نے قت
مزید پڑھ »
مائیکروسافٹ نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے تمام آفس ایپس کو اکٹھا کردیامائیکروسافٹ نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے تمام آفس ایپس کو اکٹھا کردیا Microsoft AndroidPhones OfficeApps Assembled
مزید پڑھ »
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے دورے سے قبل مودی کو زور دار جھٹکادے دیاواشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل ہی مودی کو زور
مزید پڑھ »