سوئی گیس کے بلوں میں غیر قانونی اضافے سے روکنے کا عبوری حکم برقرار

Latest خبریں

سوئی گیس کے بلوں میں غیر قانونی اضافے سے روکنے کا عبوری حکم برقرار
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

صرف کراچی سے 11 ارب روپے سے زائد وصول کیئے جارہے ہیں، درخواست گزار

سندھ ہائیکورٹ نے سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ اور میٹر چارجز وصولی کیخلاف درخواست پر ایس ایس جی سی کو صارفین کیخلاف غیر قانونی اقدام سے روکنے کا عبوری حکم برقرار رکھا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ اور میٹر چارجز وصولی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ طارق منصور ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کے بلز میں ردوبدل کردیا ہے۔ گیس کمپنی نے مختلف سلیب بنا کر شہریوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔ شہریوں کو پروٹیکٹیڈ اور نان پروٹیکٹیڈ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے دلائل دیے کہ ایس ایس جی سی نے غیر قانونی طور پر 460 روپے میٹر رینٹ فکسڈ کردیا ہے۔ جو بلز سردیوں کے چار مہینے آئیں گے اسی تناسب سے سال کے دیگر مہینوں میں بھی وصول کرنے کا فارمولا بنایا گیا ہے۔ ہر صارف سے 460 روپے اضافی وصول کرنا سرار ناانصافی ہے۔ صرف کراچی سے 11 ارب روپے سے زائد وصول کیئے جارہے ہیں۔

عدالت نے ایس ایس جی سی کو صارفین کیخلاف غیر قانونی اقدام سے روکنے کا عبوری حکم برقرار رکھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ترمیم کے بعد آئینی بینچ اس معاملے کو دیکھے گی۔ عدالت نے سماعت 3 ہفتوں کے لئیے ملتوی کردی۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سوڈان کے پُرہجوم بازار میں فضائی حملہ؛ 23 افراد ہلاکسوڈان کے پُرہجوم بازار میں فضائی حملہ؛ 23 افراد ہلاکفضائی حملے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
مزید پڑھ »

مالک کی گرفتاری کے ایک ماہ کے اندر ٹیلی گرام کا یوٹرنمالک کی گرفتاری کے ایک ماہ کے اندر ٹیلی گرام کا یوٹرنمیسجنگ ایپ قانونی درخواستوں کے جواب میں صارفین کا ڈیٹا حکام کے ساتھ شیئر کرے گی
مزید پڑھ »

کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، کئی زخمیکرم میں قبائل کے مابین فائرنگ؛ 11 افراد جاں بحق، کئی زخمیفائرنگ کے 2 الگ واقعات میں 8 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
مزید پڑھ »

حساسیت سے بچنے کے لیے رہنمائیحساسیت سے بچنے کے لیے رہنمائییہ مضمون حساسیت کے علامات (جیسے کہ سانس میں دشواری، آنکھوں میں جلن، کھانسی اور عطس) کو روکنے اور باہر کام کرنے کا لطف اٹھانے کے لیے کچھ ٹوٹکے پیش کرتا ہے۔
مزید پڑھ »

امریکی فوج میں اسرائیل کی غیرمتزلزل حمایت کی پالیسی پر تحفظات کا انکشافامریکی فوج میں اسرائیل کی غیرمتزلزل حمایت کی پالیسی پر تحفظات کا انکشافاسرائیل کی حمایت میں مزید امریکی فوجیوں کی مشرق وسطیٰ میں روانگی خطے میں کشیدگی میں صورتحال میں اضافے کا خطرہ پیدا کردے گی: پینٹاگون کے تحفاظ
مزید پڑھ »

مخصوص نشستوں کےکیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردیمخصوص نشستوں کےکیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردیاکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-26 06:04:38