ممبئی: آنجہانی بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی کا کہنا ہے کہ بھائی کے کیس میں اہم پیشرفت ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شویتا سنگھ کیرتی نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے حکام سے ملاقات کے بعد سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اداکار کے مداحوں کیلیے پیغام جاری کیا۔
شویتا سنگھ کیرتی نے بتایا کہ سی بی آئی نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ کیس کی اہم تمام تفصیلات جلد منظرِ عام پر لائی جائیں گی۔ انہوں نے ایجنسی کے مکمل تحقیقات کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے پیغام لکھا۔ مذکورہ پیشرفت شویتا سنگھ کیرتی کے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام کے بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کرنے اور تحقیقات میں تیزی لانے کی اپیل کی تھی۔
بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار سوشانت سنگھ راجپوت جون 2020 میں ممبئی کے اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ابتدائی پولیس تفتیش میں اسے خودکشی قرار دیا گیا تھا تاہم غیر یقینی صورتحال اور عوامی دباؤ کے باعث کیس سی بی آئی کو منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، بال سے زیادہ باریک سوئی ایجادیہ سوئی انسانی بال سے 500 گنا زیادہ مہین ہے
مزید پڑھ »
آج کن کن ممالک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہےسعودی عرب اور مصر کے دو ماہرین فلکیات چاند نظر کا امکان ظاہر کرچکے ہیں تاہم دیگر ماہرین کی رائے مختلف ہے
مزید پڑھ »
وہ مسلم ملک جو ’نِکل‘ کے ذخائر اور نئے زیرتعمیر دارالحکومت کے ساتھ دنیا کی پانچ بڑی معیشتوں میں شامل ہونا چاہتا ہےکیا انڈونیشیا 2045 تک 25000 ڈالر کی اوسط آمدنی اور غربت کے مکمل خاتمے کے ساتھ دنیا کی پانچ بڑی معیشت میں سے ایک بننے کا ہدف پورا کر سکے گا؟
مزید پڑھ »
ننھی بچی کو سانپوں کے ساتھ سوٹ کیس میں بند کردیا گیا، ویڈیو وائرلسوٹ کیس میں ننھی بچی کو 10 سانپوں کے ساتھ بند کردیا گیا، سوشل میڈیا صارفین اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
PMD کا 11 مارچ سے 13 مارچ تک بارش، ہواؤں کی تیزی اور تھنڈرسٹارم کا تشکیل کرنے کا تنبیہPMD کا 11 مارچ سے 13 مارچ تک بارش، ہواؤں کی تیزی اور تھنڈرسٹارم کا تشکیل کرنے کا تنبیہ۔ لاہور میں پاکستان میٹیورولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) نے 11 مارچ سے 13 مارچ تک لاہور اور پنجاب کے حصوں کے لئے بڑی بارش، ہواؤں کی تیزی اور تھنڈرسٹارمز کا تشکیل کرنے کا تنبیہ کیا ہے۔ موجی حالات کے مطابق، ایک مغربی لہر 9 مارچ (ہفتہ) کو بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے اور 11 مارچ (پیر) تک پاکستان کے اوپری علاقوں تک پہنچنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ دوسری مغربی لہر کا امکان ہے کہ 12 مارچ (منگل) کو پاکستان میں داخل ہو۔ اس حالت میں، 11 مارچ (شام/رات) سے 14 مارچ تک مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں بارش، ہواؤں کی تیزی اور تھنڈرسٹارمز کا امکان ہے
مزید پڑھ »
اسرائیل اورحماس میں جلد جنگ بندی معاہدے کا امکان نہیں، قطرغزہ میں امن معاہدے کے لیے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا ، قطری وزارت خارجہ
مزید پڑھ »