اداکار اپنی نئی ذمہ داری میں بھارت میں تھائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے رہنمائی اور مشاورت فراہم کریں گے
معروف بھارتی اداکار اور سماجی کارکن سونو سود کو تھائی لینڈ کے وزارتِ سیاحت و کھیل کی جانب سے تھائی لینڈ سیاحت کے برانڈ ایمبیسڈر اور اعزازی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ سونو سود اپنی نئی ذمہ داری میں بھارت میں تھائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے رہنمائی اور مشاورت فراہم کریں گے۔
سونو سود نے سوشل میڈیا پر اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "مجھے تھائی لینڈ سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈر اور مشیر بنائے جانے پر فخر اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے۔ تھائی لینڈ میری پہلی بین الاقوامی سفری منزل تھی، اور اب میں اس ملک کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کو بھارت میں فروغ دینے کے لیے پُرجوش ہوں۔"
سونو سود نے وبا کے دوران بھارتی عوام کے لیے اپنی بے لوث خدمات کے باعث عالمی شہرت حاصل کی، جس میں انہوں نے غذا، تعلیم، اور طبی امداد فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اپنے نئے منصب میں، وہ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ جیسے دیگر معروف برانڈ ایمبیسڈرز کی صف میں شامل ہو گئے ہیں، جو دبئی اور سوئٹزرلینڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
کام کے محاذ پر، سونو سود جلد اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فتح میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں ناصرالدین شاہ اور جیکولین فرنینڈس بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 10 جنوری 2025 کو ریلیز ہوگی۔Nov 09, 2024 04:50 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا ماروتی سوزوکی کی مقبول گاڑی ڈزائر کے برانڈ ایمبیسڈر مقرراس موقع پر کمپنی نے سدھارتھ کی جھلک پر مشتمل ایک نیا ٹی وی سی بھی جاری کیا ہے
مزید پڑھ »
نسیم شاہ کی ٹرانسفارمر سے متاثر ٹیکنو سپارک 30 پرو کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر واپسینسیم شاہ کی ٹرانسفارمر سے متاثر ٹیکنو سپارک 30 پرو کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر واپسی
مزید پڑھ »
تھائی لینڈ کے وائرل دریائی گھوڑے نے امریکی صدارتی انتخابات کے فاتح کی پیشگوئی کردیاس چھوٹے دریائی گھوڑے نے وائٹ ہاؤس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کی پیشگوئی کی ہے۔
مزید پڑھ »
ملک بھر میں آج مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کا 147واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہےپاک بحریہ کا دستہ اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالیں گا اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہوگا
مزید پڑھ »
چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں آرمی چیف کی یحییٰ آفریدی کی والدہ کو مبارکبادیحیٰی آفریدی کا چیف جسٹس بننا فخر کی بات ہے، پاک فوج کے ایک شاندار اور اعزازی شمشیر حاصل کرنیوالے افسر کا بیٹا آج چیف جسٹس آف پاکستان بنا ہے: آرمی چیف
مزید پڑھ »
غزہ جنگ کے راز لیک؛ اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر اور ترجمان سمیت متعدد گرفتاراسرائیلی اپوزیشن نے اسکینڈل کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دے دیا
مزید پڑھ »