سوڈان میں سبزی منڈی پر حملے میں 56 ہلاک، سیکڑوں زخمی

سیاست خبریں

سوڈان میں سبزی منڈی پر حملے میں 56 ہلاک، سیکڑوں زخمی
سوڈاناومدرمانپیراملیٹری ریپڈ سپورٹ فورس
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 30 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 53%

سوڈان کے علاقے اومدرمان میں سبزی منڈی پر پیراملیٹری ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے حملے میں 56 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سوڈان کے علاقے اومدرمان میں سبزی منڈی پر شیلنگ اور فضائی کارروائی سے 56 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی وزارت صحت نے بتایا کہ پیراملیٹری ریپڈ سپورٹ فورس ( آر ایس ایف ) نے ہفتے کو سبزی منڈی پر حملہ کیا، جس سے 56 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سوڈان کی حکومت کے ترجمان اور وزیر ثقافت خالد العلیسر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور اس حملے سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔ وزیر ثقافت

اور ترجمان نے بیان میں کہا کہ پیرا ملیٹری فورس کے مجرمانہ ریکارڈ میں ایک اور خون ریز واقعے کا اضافہ ہوگیا ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی پر آرٹلری شیلنگ اومدورمان سے ہو رہی تھی جہاں آرایس ایف کا بدستور کنٹرول ہے اور ان کو ڈرونز کی سہولت بھی حاصل ہے۔ جنوبی اومدورمان میں ایک شہری نے بتایا کہ آر ایس ایف نے گلیوں میں شدید فائرنگ کی اور مزید یہ کہ آرٹلری شیلز اور راکٹ بھی گر رہے تھے۔ حملے میں بچ جانے والے شہری کا کہنا تھا کہ شیل سبزی منڈی کے مرکزی مقام پر آگرے تھے، اسی لیے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

سوڈان اومدرمان پیراملیٹری ریپڈ سپورٹ فورس آر ایس ایف حملہ ہلاکت زخمی

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چاڈ میں صدارتی محل پر حملے میں 19 افراد ہلاکچاڈ میں صدارتی محل پر حملے میں 19 افراد ہلاکچاڈ کے دارالحکومت انجامینا میں صدارتی محل پر حملے میں 18 مسلح افراد اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھ »

یمن میں پاکستان کی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملہیمن میں پاکستان کی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملہیمن کے علاقہ میں پاکستان کی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملہ ہوا جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »

مچنی گیٹ میں فائرنگ: 6 افراد جاں بحق، 6 زخمیمچنی گیٹ میں فائرنگ: 6 افراد جاں بحق، 6 زخمیپشاورتھانہ مچنی گیٹ میں شادی کی تقریب سے لوٹتے ہوئے ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »

مغربی کنارے میں مسلح حملے میں 3 اسرائیلی ہلاک، 8 زخمیمغربی کنارے میں مسلح حملے میں 3 اسرائیلی ہلاک، 8 زخمیمغربی کنارے کے ایک قصبے میں مسلح حملے میں 3 اسرائیلی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ کار اور مسافر بس پر فائرنگ میں 60 سال کی 2 خواتین اور 40 سالہ ایک مرد کو جائے وقوعہ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نوجوان حلیے سے فلسطینی لگتے ہیں جن کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »

سودان دارفر میں اسپتال پر ڈرون حملے میں 67 ہلاکسودان دارفر میں اسپتال پر ڈرون حملے میں 67 ہلاکالجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سودان کے دارفر علاقے میں قائم اسپتال میں ڈرون حملے میں مریضوں سمیت 67 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
مزید پڑھ »

امیہ مسجد میں بھگدڑ سے 4 ہلاکامیہ مسجد میں بھگدڑ سے 4 ہلاکشام دارالحکومت میں تاریخی امیہ مسجد میں ہونے والی بھگدڑ میں 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-13 23:22:16