سپریم کورٹ میں بھی خواتین ججز کی تعیناتی جلد ہوگی: چیف جسٹس پاکستان ARYNewsUrdu
سے چیف جسٹس آف پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، خواتین کی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کانفرنس سے خواتین کی قانون کے شعبے میں حوصلہ افزائی ہوگی، ضلعی عدالتوں میں 300 سے زائد خواتین ججز خدمات انجام دے رہی ہیں، معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جا رہا ہے، ہمیں بھی زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو با اختیار بنانا ہوگا، عدلیہ خواتین کے تحفظ، انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بھی خواتین ججز کی تعیناتی جلد ہوگی، جج بننے کے بعد خواتین ججز کا رویہ بھی مرد ججز کی طرح ہو جاتا ہے، وقت کے ساتھ خواتین اور مرد ججز کا فرق ختم ہو جائے گا، خواتین ججز ذہنی تناؤ سے آزاد رہ کر اپنا کام کریں، لیکن جرائم کے مقدمات میں خواتین ججز سخت الفاظ سے گریز کریں۔
آصف سعید کھوسہ نے خطاب میں کہا کہ جب انسانوں میں فیصلہ کرو تو انصاف سے کرو، امانت والوں کو ان کی امانتیں لوٹا دو، قرآن میں بار بار انصاف فراہمی کی تلقین کی گئی ہے، اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، عدالتیں 50 سال سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ضمانت قبل از گرفتاری دینے میں احتیاط برتنی چاہیے، سپریم کورٹ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
افریقی ملک میں ایک دن میں دو سال کے برابر بارش، کینیا میں 120 افراد ہلاکافریقی ملک میں ایک دن میں دو سال کے برابر بارش، کینیا میں 120 افراد ہلاک AfricanCountry Kenya HeavyRainfall TorrentialRains People Killed
مزید پڑھ »
عدلیہ میں مزید خواتین ججز کی شمولیت یقینی بنارہے ہیں، جسٹس گلزار احمدعدلیہ میں مزید خواتین ججز کی شمولیت یقینی بنارہے ہیں، جسٹس گلزار احمد تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی انٹرویو کرے گی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی انٹرویو کرے گی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
لاہور کے علاقے چوبرجی میں رکشہ میں دھماکا، خاتون سمیت 10 افراد زخمی
مزید پڑھ »