اسلام آباد: 4 اپریل 2024 کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلیے پنجاب کی 12 نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی وصولی مکمل ہوگئی۔
پنجاب سے سینیٹ الیکشن کیلیے 28 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ 7 جنرل نشستوں پر 17 امیدوار، ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں پر 3 امیدوار، خواتین کی 2 نشستوں پر 5 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ ایک اقلیتی نشست پر 3 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔
پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر پرویز رشید، طلال چوہدری، محسن نقوی، محمد اورنگزیب، ناصر بٹ اور مصدق ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مسلم لیگ کے امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے حامد خان، عمر سرفراز چیمہ نے کاغذات جمع کروائے۔ زلفی بخاری، اعجاز منہاس نے جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ یاسمین راشد نے ٹیکنوکریٹ نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
ایم ڈبلو ایم کے راجہ ناصرعباس نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ خواتین نشست پر فائزہ ملک، صنم جاوید، انوشے رحمان اور بشریٰ انجم بٹ نے کاغذات جمع کروائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صدارتی الیکشن؛ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور، محمود اچکزئی پر اعتراض عائدچیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی
مزید پڑھ »
سینیٹ انتخابات: اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمعآئندہ ماہ اپریل میں سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے سلسلے میں اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔
مزید پڑھ »
انگلینڈ بھارت کے ہاتھوں اتنی بری طرح کیوں ہارا؟ گریم سوان نے بتادیاانگلینڈ کے سابق کرکٹر گریم سوان نے واضح کیا ہے کہ مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں بھارت کے ہاتھوں اتنی بری شکست کس وجہ سے اٹھانا پڑی۔
مزید پڑھ »
ڈیوڈ ولی کو اردو بولنا کس نے سکھائی؟ آل راؤنڈر کا انکشافپی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے انگلش آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی نے اردو کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں یہ کس نے سکھائے وہ خود انہوں نے بتایا۔
مزید پڑھ »
بابر کے کس فیصلے نے پشاور کو جیت کی راہ پر گامزن کیا! حفیظ کا انکشافقومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بتایا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم کے کس ایک فیصلے نے ان کی ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا۔
مزید پڑھ »
ڈیوڈ ملر نے اپنی شادی کس لیگ کی وجہ سے ملتوی کی؟ وسیم اکرم کا انکشافوسیم اکرم نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے کرکٹ لیگ کی وجہ سے اپن شادی کی تاریخ آگے بڑھادی۔
مزید پڑھ »