سی اے اے کی شجر کاری مہم : جناح ٹرمینل پر ایک لاکھ پودے لگا دیے گئے ARYNewsUrdu
کراچی : سول ایوی ایشن نے کراچی ایئرپورٹ پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، جناح ٹرمینل پر ایک لاکھ پودے لگا دیے، تمام ہوائی اڈوں پر 30لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے ملک بھر کی طرح کراچی ایئرپورٹ پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اس حوالے سے سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈی جی سی اے اے نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹ سروسز، ڈپٹی ڈی جی اے ایس ایف ودیگر موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری ایوی ایشن حسن ناصر نے بتایا کہ سول ایوی ایشن نے جناح ٹرمینل پر ایک لاکھ پودے لگا دیے ہیں، جناح ٹرمینل پر3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، تمام ہوائی اڈوں پر30لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
سیکریٹری ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں پھولوں اور پھلوں کے پودے بھی شامل ہیں، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جدید سونک سسٹم نصب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پر قابو پانے کیلئے برڈ شوٹر سسٹم کے پرانے طریقہ کار کو بتدریج ترک کردیا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ سی اے اے کی کلفٹن میں8ایکڑ اراضی پر پارک منصوبے میں شامل ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ماں کی دعا پر بچے کی ناں ناں ،ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبولماں کی دعا مانگنے اور بچے کی ناں ناں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہے ۔
مزید پڑھ »
’جنت نما جزیرے‘ پر نباتات کی سب سے زیادہ اقسام کی تصدیق - BBC News اردوحال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے ٹروپیکل (خطِ استوا کے قریب) جزیرے میں پودوں کی اقسام کا اندراج کیا گیا جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہاں پھولوں کی اقسام کا ایک خزانہ موجود ہے۔
مزید پڑھ »
وسیم اکرم کی اظہر علی کی کپتانی پر تنقیدمانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کے بعد سابق کپتان وسیم اکرم نے کپتان اظہر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہرعلی کو کئی مواقع ملے لیکن وہ فائدہ نہیں اٹھا سکے، شکست سے شائقین کرکٹ اور پاکستان ٹیم کو تکلیف ہوئی ہوگی ۔
مزید پڑھ »
کورونا کی پہلی ویکسین صرف 3 دن کی دوری پر سب سے بڑی خوشخبری آگئیماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین رجسٹرڈ کرانے کی تیاری کرلی، روس میں تیار ہونے والی ویکسین 12 اگست کو رجسٹرڈ کی جائے گی۔ غیر
مزید پڑھ »
بٹلر کی نصف سینچری، انگلینڈ کامیابی کی شاہراہ پر گامزن - BBC News اردوپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہو گیا ہے جہاں پاکستان کی دوسری اننگز 169 رنز پر ختم ہو گئی ہے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا ہے۔
مزید پڑھ »