لاہور: امریکی سفیر پال جانز نے کہا ہے کہ سی پیک پر ایلس ویلز کا بیان امریکی پالیسی کے مطابق ہے، پاکستانیوں کو ایلس ویلز کا بیان سمجھنا چاہیے۔ امریکی سفیر پاؤل جانز نے لاہور میں مسجد وزیر خان کے دورہ
کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ایلس ویلز کے بیان کو مثبت لیا جانا چاہیے، اس بیان کے مختلف پہلوؤں پر غور کی ضرورت ہے، امریکہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتا ہے۔
ادھر پاکستان نے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے بیان کو مسترد کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایلس ویلز نے اپنی ذاتی حیثیت میں رائے دی، سی پیک گیم چینجر ہے اور معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا سی پیک پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، مسلم لیگ نون امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کے سی پیک سے متعلق بیان کو مکمل مسترد کرتی ہے، ایلس ویلز کا بیان اس منصوبے کے خدوخال سے متعلق لاعلمی کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا چین کی بدولت صرف توانائی بحران کے خاتمے سے پاکستان کی معیشت کو زبردست فائدہ ہوا، سی پیک مشترکہ مفادات پر مشتمل منصوبہ ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی اعتراض مسترد، سی پیک جاری رہے گا،شاہ محمودوفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر امریکی اعتراض مسترد کردیا اور منصوبے کو مزید وسعت دینے کا عزم بھی ظاہر کردیا
مزید پڑھ »
پاکستان نے سی پیک پر امریکی مؤقف مسترد کردیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
امریکی الزامات مسترد لیکن دراصل سی پیک سے کتنے پاکستانیوں کو روزگار ملا؟ خبرآگئیکراچی، اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین نے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے سی پیک سے متعلق
مزید پڑھ »
پاکستان نے سی پیک پر امریکی مؤقف مسترد کردیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سی پیک سے متعلق امریکی بیان مسترد، پاکستان کا دو ٹوک جوابwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »
امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں: علی جہانگیر صدیقیپاکستانی سفارتکار علی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ دنیا کو، پاکستان کو افغانستان اور بھارت کے درمیان ایک تیسرا ملک سمجھنے کی سوچ ترک کرنا ہوگی۔
مزید پڑھ »