اسرائیل اس وقت شام میں داخل ہو چکا ہے اور بڑی تیزی سے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کر رہا ہے۔
عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس میں شام میں اسرائیل کی حالیہ دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عرب سلامتی، علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ اس کارروائی کو 1974 کے معاہدے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
شام، لبنان کا پڑوسی ہے اور شام سے بھاگنے والے بہت سے فوجی لبنان میں گھس گئے ہیں اور وہاں پناہ لیے ہوئے ہیں، جب کہ لبنان میں حزب اللہ کی پہلے ہی اسرائیل نے کمر توڑ دی ہے۔ حماس تو بالکل ہی کمزور ہو چکے ہیں۔ اب اسرائیل کے پاس امریکا اور یورپ کی بھرپور امداد ہے اپنے توسیع پسندی کے عزائم کو پورا کرنے کا بھرپور موقع آچکا ہے اور شام کا وہی حال کرنے جا رہا ہے جو اس سے پہلے امریکا اور یورپ، عراق اور لیبیا کا کر چکے ہیں اور ان کی اپنی خود مختار حیثیت تو ختم ہو چکی ہے اور وہاں کوئی باقاعدہ حکومت نام کی...
حزب اختلاف میں سے سب سے آگے رہنے والا اور مزاحمتی گروپ حیات التحریر الشام HTS ہے جو کہ ایک دہشت گرد جہادی گروپ ہے، جس کا تعلق القاعدہ کے ساتھ جا جڑتا ہے۔ یہ گروپ نصرہ فرنٹ میں سے نکلا جو کہ شام میں القاعدہ کی برانچ تھی۔ گویا ایک آمر سے جان چھڑوا کے اب شام کو عالمی دہشت گردوں کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ اس HTS کو امریکا اور مغرب کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے۔ شام میں اکثریت سنی مسلم ہیں جب کہ 13 فیصد شیعہ...
پاکستان اور افغانستان کی مثالوں سے امریکا اور مغرب کو یہ سبق حاصل کرنا چاہیے تھا کہ عالمی سطح پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے ایسے ہتھیار استعمال نہ کیے جائیں جو آخر میں اپنے ہی لیے تباہ کن ثابت ہوں۔ یہی عراق میں ہوا امریکی فوجیں عراق کو تباہ کرنے میں تو کامیاب ہو گئیں لیکن صدام کے عراق کی جگہ کوئی روشن خیال جمہوریت پسند ملک معرض وجود میں نہیں لا سکیں۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ آج کا عراق فرقہ ورانہ اور نسلی بنیادوں پر تقسیم ہو چکا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بشار الاسد حکومت کا خاتمہ اور یورپ کی تباہی؛ بابا وانگا کی پیشن گوئی کیا تھی2025 میں شام تباہ اور یورپ میں تباہ کن جنگ ہوگی
مزید پڑھ »
شام میں تباہی اور تیسری عالمی جنگ کا آغاز ، بابا وانگا کی پیش گوئی کیا تھی؟دیگر حیران کن پیش گوئیوں کی طرح باباوانگا نے شام کی تباہی اور مغرب کے تباہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی
مزید پڑھ »
شامی باغیوں نے شام کے مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا، بشارالاسد کی فورسز پسپاتحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغی گروہ شام کے اہم شہر حماہ اور شام کے صوبے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر بھی قبضہ کرچکے ہیں
مزید پڑھ »
علوی: وہ ’خفیہ‘ فرقہ جس نے اقلیت میں ہوتے ہوئے شام پر 50 برس تک حکمرانی کیعلوی فرقہ دراصل شام کی ایک اقلیت ہے جس نے کئی برسوں کے مظالم اور صلیبی جنگوں میں نقصان سہنے کے بعد شام کی اسٹیبلشمنٹ میں جگہ بنائی۔
مزید پڑھ »
سینیٹ کا اجلاس : شام اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظوراسرائیل شام اور غزہ میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کرچکا، غزہ، شام میں امدادی سامان بھی پہنچنے نہیں دے رہا، قرارداد کا متن
مزید پڑھ »
شامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، تمام قیدیوں کیلئے عام معافیباغیوں نے آزاد شام کی خود مختاری اور سالمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیا عہد شروع ہونے جا رہا ہے
مزید پڑھ »