آریان خان نے سال نو کے جشن میں برازیلی ماڈل اور اداکارہ لریسا بونیسی کے ساتھ شرکت کی جس نے ان کے تعلقات کے بارے میں شائعات کو ہلچل کی.
سال نو کے جشن میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کا برازیل سے تعلق رکھنے والی اپنی ’’نئی گرل فرینڈ‘‘ کے ساتھ شرکت نے انھیں خبروں کی زینت بنادیا ہے۔ سپر اسٹار کے بیٹے کا شمار ستاروں کے ایسے بچوں میں ہوتا ہے جو شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ شاہ رخ خان کے بیٹے ہونے کی حیثیت سے آریان میڈیا کی نظروں میں ویسے ہی رہتے ہیں، اس لیے ان کے معاشقے بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ آریان خان منشیات کیس میں خبروں میں رہنے کے علاوہ اب اپنی زندگی میں آنے والی
محبتوں کے حوالے سے بھی اکثر و بیشتر شہ سرخیوں کا حصہ بن رہے ہیں، کیونکہ ان کا نام کسی نہ کسی لڑکی کے ساتھ جڑا نظر آتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان برازیل سے تعلق رکھنے والی لریسا بونیسی نامی ماڈل و اداکارہ کی محبت میں مبتلا ہوچکے ہیں اور انہیں ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب گزشتہ شب سال نو کے جشن پر آریان اور لریسا ساتھ دکھائی دیے۔ افواہیں ہیں کہ نئے سال کے موقع پر آریان خان اور لارسا بونسی کو شہر میں گھومتے پھرتے ایک ساتھ خوشگوار وقت گزارتے ہوئے اور جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے۔نئے سال کے جشن کی تقریب میں آریان خان اپنی مبینہ گرل فرینڈ لارسا بونسی کے ساتھ تقریب میں پہنچے تھے۔ دونوں کو پارٹی کے مقام پر داخل ہوتے دیکھا گیا۔ لارسا نے چند دوستوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی اور میڈیا کے سامنے پوز دینے سے گریز کیا، جبکہ آریان اپنے محافظوں کے ساتھ تھے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر آریان خان اور ان کی برازیلی گرل فرینڈ کے تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں، جبکہ کئی میڈیا صارفین نے آریان خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ یہ کنگ خان کو بدنام کرے گا
ARYAN KHAN BRAZILIAN GIRLFRIEND BOLLYWOOD SHA Rukh KHAN CELEBRITIES NEW YEAR CELEBRATIONS
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شاہ رخ خان مداحوں کی شادی میں شرکت کا کتنے کروڑ معاوضہ لیتے ہیں؟دُلہن کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی موجودگی نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا
مزید پڑھ »
کپل شرما کو ریکھا کے سامنے انگلش بولنا مہنگا پڑ گیاشو میں کرشنا ابھیشیک اور سنیل گروور نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے روپ میں خاص ایکٹ پیش کیا
مزید پڑھ »
ارجن کپور نے ملائکہ کے والد کی موت کے بعد اداکارہ کے ساتھ رہنے کی وجہ بتا دیارجن کپور سابقہ گرل فرینڈ کے والد کی آخری رسومات میں ان کے ساتھ دکھائی دیئے تھے
مزید پڑھ »
بشار حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کی تاریخی اموی مسجد میں پہلا جمعہ، وزیر اعظم محمد البشیر نے خطبہ دیالاذقیہ اور حلب میں بھی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد بشار حکومت کے خاتمے کا جشن منایا۔
مزید پڑھ »
امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے ساتھ شرمناک واقعات پیش آنے کا انکشافبگ بی نے اپنی اور شاہ رخ خان کی تضحیک کے شرمناک واقعات خود شیئر کیے ہیں
مزید پڑھ »
یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیاایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد کی تصویر بھی پھاڑ دی
مزید پڑھ »