دُلہن کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی موجودگی نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا
ممبئی : بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔انسٹاگرام پر ایک میک اپ آرٹسٹ امرت کور نے ویڈیو شیئر کی، جس میں شاہ رخ خان دُلہن کے ساتھ نہ صرف اسٹیج پر موجود تھے بلکہ ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے کہ شاہ رخ خان کسی غیر معروف شخصیت کی شادی میں کیوں شریک ہوئے اور کیا انہوں نے اس کے لیے معاوضہ وصول کیا؟اسی ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا، "شاہ رخ خان نے اس شادی میں شرکت کے کتنے پیسے لیے ہوں گے؟" جواب میں میک اپ آرٹسٹ امرت کور نے کہا کہ شاہ رخ خان ان کے فیملی فرینڈ ہیں اور انہوں نے کسی قسم کا معاوضہ وصول نہیں کیا۔
تاہم، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان بغیر معاوضے کے کسی شادی میں شرکت نہیں کرتے، اور انہوں نے اندازہ لگایا کہ شاید اس تقریب کے لیے اداکار نے کروڑوں روپے وصول کیے ہوں گے۔Dec 08, 2024 01:34 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اداکارہ ریما خان کی شادی کو 13 برس مکمل، واشنگٹن میں رنگا رنگ تقریباداکارہ ریما خان اور ڈاکٹر طارق شہاب کی شادی 22 نومبر 2011 کو ہوئی تھی، شادی کی سالگرہ کی تقریب میں پاکستانی اور امریکی دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی1993 کی ہٹ تھرلر فلم بازیگر میں شاہ رخ خان نے ایک نرالی اینٹی ہیرو کردار کی شکل میں اپنی نئی شناخت بنائی تھی
مزید پڑھ »
پاکستانی ڈراموں میں اتنے پیسے نہیں کہ کچن چل سکے: صحیفہ جبارایک ڈرامے کا معاوضہ کئی قسطوں میں وصول ہوتا ہے: صحیفہ جبار خٹک کی گفتگو
مزید پڑھ »
بالی وڈ کے تینوں خان ایک ساتھ فلم کرنے کو تیارمیں، شاہ رخ اور سلمان 6 ماہ قبل اس پر بات کر چکے ہیں، مجھے امید ہے یہ جلد ہوگا: عامر خان
مزید پڑھ »
ڈائریکٹر دھرمیش درشن کا دو بار شاہ رخ خان کی فلمیں ٹھکرانے کا انکشافجب بھی ہم ملتے ہیں وہ میرا احترام کرتے ہیں اور وہ کبھی ناراض نہیں ہوتے کہ میں ان کی پیشکش قبول نہیں کر پایا، فلمساز
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان کا سگریٹ نوشی چھوڑنے کا اعلان ؛ عالمی برانڈز کی قطاریں لگ گئیںکئی برانڈز اپنے اصول کے تحت ایسے ستاروں سے معاہدہ نہیں کرتے جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں
مزید پڑھ »