کراچی: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ متحدہ نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، اہم معاملات پر سوچ ایک، ووٹرز کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
وزیر خارجہ کا ایم کیو ایم رہنماؤں کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ ہمیشہ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے لیکن کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔ تحریک انصاف نے فارن پالیسی میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ کشمیر مسئلے کو پوری دنیا میں اجاگر کیا جسے دنیا تسلیم کر رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی دوریاں نہیں، جب دو بھائی بیٹھتے ہیں تو آپس میں مکالمہ ہوتا ہے۔ ایم کیوایم اور ہماری نیت ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترامیم سے پہلے کہا جاتا تھا کہ ہمیں حق نہیں ملتا لیکن صوبائی حکومتوں نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کیے۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت نے مشکلات کے دن گزار لیے، اب ہم امید کرتے ہیں ہمارے مطالبات پر عملدرآمد بھی ہوگا۔ ہم جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمہوری حکومت بھی سندھ کے علاقوں کو توجہ دے۔ ایم کیو ایم کے تعاون کا سفر جاری رہے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے شاہ محمود قریشیاسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے، افغان مسئلے کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کی خواہش مثبت پیشرفت ہے۔
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے: شاہ محمود قریشی
مزید پڑھ »
وزیر خارجہ شاہ محمود کراچی پہنچ گئے، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات ہوگیوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کراچی پہنچ گئے، وزیر خارجہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل آج ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھ »
آرمی ایکٹ ترمیم کے لیے شاہ محمود کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقاتآرمی ایکٹ ترمیم کے لیے شاہ محمود کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
سندھ: کمسن بچی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر سنگسارسندھ کے ضلع دادو میں کمسن بچی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر سنگسار کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے نمازِ جنازہ پڑھانے والے پیش امام کی نشاندہی پر بچی کی قبر دریافت کرنے کے بعد ایس ایس پی دادو نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو قبر کشائی کی درخواست دی ہے۔ پوری خبر:
مزید پڑھ »