سندھ کے ضلع دادو میں کمسن بچی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر سنگسار کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے نمازِ جنازہ پڑھانے والے پیش امام کی نشاندہی پر بچی کی قبر دریافت کرنے کے بعد ایس ایس پی دادو نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو قبر کشائی کی درخواست دی ہے۔ پوری خبر:
ایف آئی آر کے مطابق 22 نومبر کو علی بخش رِند نے اپنے رشتہ داروں بشمول علی نواز اور دیگر چار نامعلوم افراد کے ہمراہ منصوبہ بندی کر کے اپنی نو برس کی بیٹی گل سما کو پتھر مار مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔
مزید کہا گیا ہے کہ لڑکی کا جنازہ مولوی مشتاق نے پڑھایا جبکہ کفن دفن کا سامان تاج محمد رستمانی سے خریدا گیا۔ ایف آئی آر میں ان تمام افراد کو بھی شریکِ جرم قرار دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نماز جنازہ پڑھانے والے پیش امام کی نشاندہی پر لڑکی کی قبر تک پہنچی دوسری جانب لڑکی کے والد علی بخش کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی کی موت حادثاتی طور پر ہوئی ہے۔ ان کے مطابق لڑکی کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ اس کی موت پہاڑی تودے کے نیچے دب کر واقع ہوئی۔
دوسری جانب مولوی مشتاق کا کہنا ہے کہ چند روز قبل رات آٹھ بجے ان کے پاس لڑکی کے رشتے دار آئے اور کفن دفن کا بندوبست کرنے کا کہا۔مولوی مشتاق کے مطابق وہ ساری رات انتظار کرتے رہے صبح آٹھ بجے جنازہ لایا گیا، جس پر انھوں نے پوچھا کہ لڑکی بالغ ہے یا نابالغ جس پر انھیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والی لڑکی کی عمر آٹھ سے دس سال ہو گی۔ اس کے بعد انھوں نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور واپس آ گئے۔
ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ ضیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اصل صورتحال پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کے 6 وکٹوں پر 96 رنزپاکستان کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید کتنے رنز درکار ہیں؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates PAKvAUS AUSvPAK AUSvsPAK
مزید پڑھ »
پہیلی : بچی کی تصویر نے سر پکڑنے پر مجبور کردیابچی کی تصویر نے سر کھجانے پر مجبور کردیا درست جواب دیکھیں:
مزید پڑھ »
صوبہ سندھ میں کمسن بچی ’غیرت کے نام پر سنگسار‘مقامی پولیس نے لڑکی کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے پیش امام کی نشاندہی پر بچی کی قبر دریافت کر لی، واقعے کی تفتیش کے لیے ہلاک کیے جانے والی لڑکی کے والدین کو بھی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
غیرت کے نام پر 9 سالہ بچی کا پتھر مار کر قتلغیرت کے نام پر 9 سالہ بچی کا پتھر مار کر قتل تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
دادو: 9 سالہ بچی کو غیرت کے نام پر سنگسار کردیا گیااندرونِ سندھ کی روایتی وڈیرانہ جہالت ایک معصوم بچی کی جان لے گئی۔۔۔ قتل کیوں کیا گیا۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »