مصنوعی ذہانت کی مدد سے بالی ووڈ فلم 'شعلے' کے مشہور مناظر میں مزاحیہ اور حیرت انگیز تبدیلیاں کی گئیں۔
جدید دور کی مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) نے نہ صرف نیا مواد تخلیق کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں بلکہ موجودہ مواد کو بھی تخلیقی طور پر تبدیل کرنے کے امکانات پیدا کیے ہیں۔ اسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’ شعلے ‘ کے مقبول مناظر میں مزاحیہ اور حیرت انگیز تبدیلیاں کی گئیں، جن کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلم میں گبر سنگھ ، ٹھاکر کے ہاتھ کاٹنے کے بجائے انہیں گلے لگا لیتا ہے، ٹھاکر کے کٹے ہوئے ہاتھ واپس آ جاتے ہیں، بسنتی ڈاکوؤں کی بجائے
کتوں کے سامنے ناچتی ہے، اور جیا بچن کے ہاتھ میں ماچس کی تیلی کی جگہ سگریٹ دکھائی گئی ہے، جسے وہ پیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کسی نے اسے اے آئی کی طاقت کے غلط استعمال کا نمونہ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ یہ وہ ’شعلے‘ ہے جسے وہ دیکھنا پسند کریں گے۔واضح رہے کہ 15 اگست 1975 کو ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’شعلے‘ میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، جیا بچن، ہیما مالنی، سنجیو کمار اور امجد خان نے یادگار کردار ادا کیے تھے۔ خاص طور پر گبر سنگھ کا کردار، جو امجد خان نے ادا کیا، انہیں عالمی شہرت دلانے کا باعث بنا اور آج بھی وہ اپنے اس ہی کردار کیلئے مشہور ہیں
شعلے مصنوعی ذہانت اے آئی بالی ووڈ ویڈیو وائرل گبر سنگھ امجد خان ٹھاکر
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور میں تین روزہ رنگا رنگ برائیڈل شو اختتام کو پہنچ گیااس میگا ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں
مزید پڑھ »
رشبھ کیلئے اروشی نے کیا پیغام جاری کیا؟بالی ووڈ اداکارہ کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل
مزید پڑھ »
یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کردییورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کردی اور پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
اداکار عمر عالم نے دورانِ پرواز خاتون کو پروپوز کردیاعمر عالم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں تقنید کا نشانہ بنایا جارہا ہے
مزید پڑھ »
شام کو فتح کرنے کے بعد باغی ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی کی سجدہ شکر کی مبینہ ویڈیو وائرلابو محمد الجولانی کی سجدہ شکر ادا کرنے کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے
مزید پڑھ »
پاکستانی گلوکار مجھ سے جلتے ہیں:چاہت فتح علی خانسوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی گلوکاری کے حوالے سے بات کی
مزید پڑھ »