مسافر بس کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سید گئی میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تاہم پاک فوج کے بروقت ریسکیو آپریشن سے قیمتیں جانیں محفوظ رہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سید گئی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے فوراً ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمی مسافروں کو کھائی سے نکال کے بروقت طبی امداد دینے میں ریسکیو اداروں کی مدد کی اور انہیں قریبی اسپتال پہنچایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کا ریسکو اینڈ پیرامیڈیکل اسٹاف جاۓ حادثہ کی طرف روانہ کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کر کے انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں منتقل کیا۔
امدادی کاروائی میں پاک فوج کے ساتھ ریسکو 1122 کی ٹیم بھی موجود تھیں جبکہ علاقے کے لوگوں نے بروقت ریسکو آپریشن اور امداد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔Nov 27, 2024 04:37 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں مسافر کوچ کے حادثے کی طرف سے زخمیوں کو نجات فراہم کیپاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں مسافر کوچ کے حادثے کے نتیجے میں زخمیوں کو نجات فراہم کرکے انہیں اسپتال منتقل کردیا۔
مزید پڑھ »
غزہ میں القسام کے حملے میں تباہ جدید ترین اسرائیلی ٹینک کی تصاویر سامنے آگئیںاسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں جن میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھ »
پاک آرمی کی ٹیم نے دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کرلیامسافر دو گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی اسکردوجا رہے تھے کہ شدید برف باری کی وجہ سےدیوسائی میں پھنس گئے
مزید پڑھ »
یوگنڈا؛ چرچ میں عبادت کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک، 34 زخمیحادثہ شمالی یوگنڈا کے ضلع لیمو میں پیلابیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا، پولیس
مزید پڑھ »
گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں فری لانسنگ ہب کا قیاماسکول کے پرنسپل عمر جان نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہا
مزید پڑھ »
امریکی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز رکھنے والی گلہری کو کیوں ماردیا؟پینٹ کو اس کے مالک لونگو نے بہت بری حالت میں ریسکیو کیا تھا جس کے بعد سے وہ پچھلے 7 سالوں سے مالک کے ساتھ رہ رہی تھی
مزید پڑھ »