شنگھائی میں 7 دہائیوں کا طاقتور ترین طوفان، ہزاروں درخت اکھڑ گئے، سیکڑوں پروازیں منسوخ

China خبریں

شنگھائی میں 7 دہائیوں کا طاقتور ترین طوفان، ہزاروں درخت اکھڑ گئے، سیکڑوں پروازیں منسوخ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

طوفان سے بچاؤ کے لیے تقریباً 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور مشرقی چین میں طوفانی ہواؤں، شدید بارش اور ساحلی سیلاب کی ریڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے

چین کے شہر شنگھائی میں 7 دہائیوں کا طاقتور ترین طوفان بیبنکا ٹکرانے سے ہزاروں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹیگری 1 کا سمندری طوفان بیبنکا چین کے شہر شنگھائی سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعد 151 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق طوفان بیبنکا کو 7 دہائیوں بعد شنگھائی سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا جا رہا ہے، تیز ہواؤں کے باعث شنگھائی میں 10ہزار سے زائد درخت گر گئے، 1400 سے زائد پروازیں اور 570 مسافر ٹرینیں منسوخ ہو گئیں۔رواں سال ایشیا کا سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا...

طوفان سے بچاؤ کے لیے تقریباً 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مشرقی چین میں طوفانی ہواؤں، شدید بارش اور ساحلی سیلاب کی ریڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ادھر ایشیا کے رواں سال کے سب سے طاقتور طوفان یاگی کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور میانمار میں طوفان سے اب تک 113 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ 64 افراد لاپتا اور 3 لاکھ 20 ہزار افراد بےگھر ہو گئے ہیں۔میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق طوفان یاگی کے باعث ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 5 ڈیم اور 65 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اگر ’’ایوب خان‘‘ کا کورٹ مارشل ہو جاتااگر ’’ایوب خان‘‘ کا کورٹ مارشل ہو جاتاپاکستان کی طاقتور ترین انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربرا ہ جنرل حمید...
مزید پڑھ »

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری، اسلامی جہاد کے کمانڈر سمیت 18 فلسطینی شہیدمغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری، اسلامی جہاد کے کمانڈر سمیت 18 فلسطینی شہیدمغربی کنارے میں گزشتہ روز شروع ہونے والے فوجی آپریشن کو دو دہائیوں میں مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا آپریشن قرار دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھ »

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: دوسرے ٹیسٹ میں بارش، شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی زیرِ بحثپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: دوسرے ٹیسٹ میں بارش، شاہین شاہ آفریدی کی عدم موجودگی زیرِ بحثراولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز مسلسل بارش اور گراؤنڈ میں پانی کے باعث منسوخ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھ »

سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع، سیکڑوں سیاح پھنس گئےسیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع، سیکڑوں سیاح پھنس گئےبچے اور خواتین بھی شامل ہیں، کمراٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ،ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ رابطہ پل سیلاب میں بہہ گیا
مزید پڑھ »

سکھر میں بارش کے دوران 24 افراد زخمی اور 42 مکانات کو نقصان پہنچاسکھر میں بارش کے دوران 24 افراد زخمی اور 42 مکانات کو نقصان پہنچاشہر میں 77 سالہ تاریخ کی تیز ترین برسات ریکارڈ کی گئی ہے، بارش سے لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز کے علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں: میئر سکھر
مزید پڑھ »

کراچی پر سمندری طوفان’ اسناء ‘ کا خطرہ منڈلانے لگا، آئندہ 6 گھنٹے حساس قرارکراچی پر سمندری طوفان’ اسناء ‘ کا خطرہ منڈلانے لگا، آئندہ 6 گھنٹے حساس قراراگلے 6 گھنٹوں کے دوران ہوا کا شدید کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 12:56:38