بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، کمراٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ،ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ رابطہ پل سیلاب میں بہہ گیا
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کُمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور وادی میں موجود سیکڑوں سیاح واحد زمینی راستہ منقطع ہونے کے بعد پھنس کر رہ گئے۔
کمراٹ جانے والی مرکزی شاہراہ بریکوٹ کے مقام پردریا برد ہوچکی، مکرالہ اور تھل کے مقام پر رابطہ پل بھی سیلاب میں بہہ گیا۔ اپردیر سے سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ مکمل طورپرمنقطع ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں سیاح حافظ محمد بلال نے اپیل کی کہ حکومت جلد سے جلد بچوں اورخواتین کے ساتھ یہاں آنے والے سیاحوں کی منتقلی کا بندوست کرے، کمراٹ میں سیکڑوں سیاح اورگاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
تحصیل چیئرمین ضیاء الرحمان کے مطابق کمراٹ کی مین شاہراہ جگہ جگہ سے بند ہے اور متاثرہ مقام پرسڑک کی بجالی میں دوسے تین دن لگیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ کوشش کی جائے گی سیاحوں کو پیدل کمراٹ کے متاثرہ مقام سے نکالیں اورمتاثرہ سڑک جلد سے جلد بحال کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی اور تیز بارشدادو مورو پل کے مقام پر دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب،105 دیہات میں پانی داخل، استور میں سیلابی ریلوں سے متعدد گاؤں متاثر ہوگئے
مزید پڑھ »
اسرائیل، حزب اللہ کشیدگی، بیروت ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخبڑی ایئرلائنز کی جانب سے پروازیں معطل کرنے کے اعلان کے بعد بہت سے مسافر پھنس گئے ہیں
مزید پڑھ »
ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال، کئی دیہات بھی ڈوب گئےدادو میں گاج ندی میں سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے پانی منچھر جھیل میں داخل ہوگیا۔
مزید پڑھ »
مانسہرہ میں طوفانی بارش کا سلسلہ تھم گیا، کاغان میں پھنسے ہزاروں سیاحوں کا انخلاء جاری400 سے زائد گاڑیوں کے قافلے پولیس کی حفاظت میں بابوسرٹاپ سے چلاس کے راستے روانہ کیے گئے ہیں، ڈھائی ہزار کے قریب سیاح کاغان ناران میں موجود ہیں: ڈپٹی کمشنر
مزید پڑھ »
دورہ پاکستان؛ بنگلادیش بورڈ نے سیکیورٹی کنسلٹنٹ مانگ لیاپی سی بی کا سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ
مزید پڑھ »
پنجاب، سندھ اور گلگلت بلتستان میں سیلابی صورتحال، کچے مکانات اور فصلوں کو نقصاندادو میں مورو پل کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے، سیلابی پانی لاڑکانہ سیہون کے حفاظتی پشتوں سے ٹکرا گیا
مزید پڑھ »