400 سے زائد گاڑیوں کے قافلے پولیس کی حفاظت میں بابوسرٹاپ سے چلاس کے راستے روانہ کیے گئے ہیں، ڈھائی ہزار کے قریب سیاح کاغان ناران میں موجود ہیں: ڈپٹی کمشنر
400 سے زائد گاڑیوں کے قافلے پولیس کی حفاظت میں بابوسرٹاپ سے چلاس کے راستے روانہ کیے گئے ہیں: ڈپٹی کمشنر/ فائل فوٹواور سیلابی ریلوں کا سلسلہ تھم جانے کے بعد کاغان میں پھنسے ہزاروں سیاحوں کے بحفاظت انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے مطابق مانسہرہ میں مہانڈری کے مقام سے پل بہہ جانے کے باعث شاہراہ کاغان اب تک بند ہے، پل بہہ جانے کے باعث پھنسے سیاحوں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 400 سے زائد گاڑیوں کے قافلے پولیس کی حفاظت میں بابوسرٹاپ سے چلاس کے راستے روانہ کیے گئے ہیں، ڈھائی ہزار کے قریب سیاح کاغان ناران میں موجود ہیں جبکہ نئے سیاحوں کے وادی کاغان آنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئے پل کی تعمیر کے بعد وادی کاغان کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا، وادی کاغان میں کھانے پینےکی اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں، 24گھنٹوں میں متبادل راستے کا انتظام بھی کردیا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز موسلا دھار بارش اور سیلابی ریلوں سے مانسہرہ میں مکانات، باغات، مساجد سمیت فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جبکہ مہانڈری کے مقام پر پل بھی بہہ گیا تھا۔لوئر چترال میں بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، لوگوں کو دریا سے لکڑیاں نکالنے اور دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی اپیل ہے: انتظامیہلسبیلہ ، قلات ،سوراب ، قلعہ سیف اللہ، واشک اور ملحقہ علاقوں میں درمیانی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم صوبے کے کسی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی: پی ڈی ایم...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب میں موسلادھار بارشیں، لاہور میں پانی اسپتال اور گھروں میں داخل، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپلاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مون سون بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
ملک بھر میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے گئےملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے
مزید پڑھ »
لاہور میں رات بھر بارش،موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیالاہور میں رات بھر وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آج صبح سے لاہور میں آسمان پر بادلوں کا بسیرا ہے۔لاہور کا موسم آج انتہائی خوشگواررہےگا، لاہور میں آج پھر بارش کا امکان ہے ۔ حافظ آباد گرد و نواح میں بھی رات بھر سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر...
مزید پڑھ »
پنجاب بھر میں برکھارُت،گرمی کی چھٹی،نشیبی علاقےزیرآب،الرٹ جاریمون سون بارشوں کا دھواں دھار سپیل جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ وفاقی دار الحکومت میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا، ممکنہ طغیانی، سیلاب کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، رات...
مزید پڑھ »
ناران میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پھنسے سیاح: ’یہ صرف مفت کمرے اور کھانا ہی نہیں بلکہ تسلی بھی دے رہے ہیں‘بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث مہانڈری بازار کے مقام پر رابطہ پل بہہ گیا جس سے ناران-کاغان کا رابطہ منقطع ہو گیا اور ہزاروں سیاح وہاں محصور ہیں
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاریکراچی کے علاقوں یوپی موڑ ، سرجانی ٹاؤن، دو منٹ چورنگی، ناگن چورنگی، شادمان ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی
مزید پڑھ »