ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے
کراچی میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کی یاد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکالا گیا۔
روہڑی میں نویں محرم الحرام کا نو ڈھالہ تعزیہ جلوس روایتی راستوں سےہوتا ہوا اپنی دوسری منزل کربلا میدان روہڑی پہنچا۔ عزاداران آج رات کربلا میدان روہڑی میں قیام کریں گے، جلوس یوم عاشور پر دوپہر دو بجےکربلا میدان سے تیسری اور آخری منزل کےلیے روانہ ہوگا، جلوس 36 گھنٹوں بعد شہدا قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
ملتان میں امام بار گاہ ممتاز آباد سے نکلنے والا مرکزی جلوس اسی مقام پر ختم ہوا۔ فیصل آباد میں بھی مرکزی جلوس امام بارگاہ حیدریہ امین پور بازار جبکہ گوجرانوالہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر ابوطالب سےبرآمد ہوا۔ پاراچنار میں نویں محرم کےحوالےسے ماتمی جلوس اور مجالس منعقد کی گئیں۔ ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، ہری پور، ٹانک، بنوں سمیت دیگر علاقوں سےنکلنے والےجلوس اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان بھر میں 9 محرم کے جلوس پرامن طور پر اختتام پذیرحضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں 9 محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، نو محرم کے جلوس ملک بھر میں پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا انعقاد کیا گیا جبکہ بعض شہروں میں تعزیہ اور عالم کے جلوس بھی نکالے گئے۔پولیس نے 9 محرم الحرام کے لیے تفصیلی سیکورٹی اور...
مزید پڑھ »
ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس، سخت سکیورٹی انتظامات، موبائل سروس جزوی بندملک بھر میں 9 محرم کے جلوس مختلف شہروں سے برآمد ہوئے، اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے، موبائل سروس جزوی بند ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں...
مزید پڑھ »
ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران فوج تعینات کرنے کی منظوریمحکمہ داخلہ سندھ نے فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیار کرلیا
مزید پڑھ »
ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہےملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد ہو رہا ہے جبکہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے
مزید پڑھ »
عوام کو ریلیف دے کر ہی خانہ جنگی کا راستہ روکا جاسکتا ہےمرکزی حکومت کے ملک بھر میں اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لینے والے محکمے وفاقی ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.
مزید پڑھ »
شہر قائد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس کھارادر پہنچ کر اختتام پذیرکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کی یاد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادار پر اختتام پذیر ہوا۔ مجلس میں علامہ شہنشاہ نقوی نے نواسہ رسول ﷺ کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی، جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت...
مزید پڑھ »