شہابِ ثاقب کے ٹکڑے میں 4.6 ارب سال قدیم ’برفانی فوسلز‘ کی دریافت
ایکفر 094 میں آئس فوسلز کی دریافت سے زمین پر پانی کی وافر موجودگی سے متعلق مفروضات کو تقویت پہنچی ہے۔ جاپانی، چینی اور برطانوی ماہرین پر مشتمل ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہابِ ثاقب کے ایک ٹکڑے میں 4.6 ارب سال قدیم ’برف کے رکازات‘ دریافت کرلیے ہیں جبکہ اس دریافت سے ہمارے نظامِ شمسی کی ابتداء اور ارتقاء کے علاوہ زمین پر پانی کی وافر مقدار میں موجودگی سے متعلق بھی نئی معلومات حاصل ہونے کی امید ہے۔
ان میں سے ہر ایک شہابیے میں پانی کی اچھی خاصی مقدار تھی جو کروڑوں سال کے عرصے میں نہ صرف زمین کی سطح پر سمندروں کی شکل میں جمع ہوگئی بلکہ سیارہ زمین کی انتہائی مناسب قوتِ ثقل کی وجہ سے زمینی سطح پر ہمیشہ کےلیے مستحکم ہوگئی۔ 1990ء میں الجزائر کے صحرا سے شہابِ ثاقب کا ایک ٹکڑا ملا جسے ایکفر 094 کا نام دیا گیا۔ محتاط تاریخ نگاری سے معلوم ہوا کہ یہ شہابی ٹکڑا 4 ارب 60 کروڑ سال قدیم ہے۔ اس پر تقریباً پچیس سال تک مختلف پہلوؤں سے تحقیق جاری ہے کیونکہ اس شہابی ٹکڑے کا تعلق اسی زمانے سے ہے جب نظامِ شمسی کے تمام سیارے اپنی تشکیل کے ابتدائی مراحل پر تھے۔
اگرچہ ہم یہ تو نہیں جانتے کہ ایکفر 094 ہماری زمین پر کب گرا تھا لیکن اتنا ضرور طے ہے کہ یہ 4.6 ارب سال قدیم ہے۔ حالیہ تحقیق سے مزید یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ایکفر 094 کسی دور دراز خلائی مقام سے ہمارے نظامِ شمسی تک پہنچا اور شاید لمبے عرصے تک خلاء میں آوارہ گردی کرنے کے بعد، بالآخر ہماری زمین سے آ ٹکرایا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
افریقی ملک میں ایک دن میں دو سال کے برابر بارش، کینیا میں 120 افراد ہلاکافریقی ملک میں ایک دن میں دو سال کے برابر بارش، کینیا میں 120 افراد ہلاک AfricanCountry Kenya HeavyRainfall TorrentialRains People Killed
مزید پڑھ »
کہکشاں میں سورج سے 70 گنا بڑا بلیک ہول دریافتکہکشاں میں سورج سے 70 گنا بڑا بلیک ہول دریافت ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ - ایکسپریس اردورواں سال 10 ماہ میں غیرت کے نام 149 خواتین کو قتل کرنے اور تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے، رپورٹ
مزید پڑھ »
پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہصوبہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے پولیس رپورٹ میں ہولناک انکشافات بیان کیے گئے ہیں
مزید پڑھ »
نشوہ کیس میں برطرف ایس پی طاہر نورانی کی کراچی پولیس میں واپسیدارالصحت اسپتال میں جاں بحق بچی کے والد کے ساتھ غلط سلوک پر ہٹائے گئے ایس پی طاہر نورانی کی کراچی پولیس میں واپسی ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »