انتخابات میں لیبر پارٹی کی شاندار کامیابی پر سرکئیر اسٹارمر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا جہاں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ برطانیہ کا وزیر اعظم بننے کے بعد سر کئیر اسٹارمر کو دنیا بھر کے رہنماؤں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات وصول ہورہے ہیں ایسے میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو پیغام بھیجا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی شاندار کامیابی پر سرکئیر اسٹارمر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔دنیا کوسنگین چیلنجز کا سامنا ہے، برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے: برطانوی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید وسیع اور مضبوط کرنے کے منتظر ہیں، سراسٹارمر کی دانشمندانہ اور قابل قیادت میں مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ برطانوی انتخابات میں کئیر اسٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان نئی برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کا سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارکبادشہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری، چوہدری شجاعت، خالد مقبول صدیقی، فضل الرحمان کو فون کیا اور عید کی مبارکباد دی
مزید پڑھ »
وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دییہ آپریشن دیگر آپریشنز کی طرح نہیں ہے یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوگا جس میں کسی کو کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف
مزید پڑھ »
پی پی کو ساتھ لیکر چلیں گے، معاملات طے کرنے کیلئے طریقہ طے کرلیا: رانا ثنااللہاس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو نے حکومت کو بجٹ منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کروادیذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے بجٹ سے قبل ہی عوام کو خوشخبری سنادیاسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ سے قبل ہی عوام کو خوشخبری سنادی اور کہا بجٹ میں جس قدر ہو سکا عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔
مزید پڑھ »
مریم نواز ڈٹی رہیں گی؟ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف پیپلز پارٹی کے ساتھ کیے گئے وعدے کو نبھانا چاہتے ہیں لیکن مریم نواز اس میں رکاوٹ ہیں
مزید پڑھ »