میرے علم میں نہیں تھا جنگلی جانور بطور تحفہ وصول نہیں کیے جا سکتے، رجب بٹ
لاہورکے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو کمیونٹی سروس کی سزا سنائی۔ رجب بٹ کے خلاف وائلڈ لائف افسر نے کلندرا جمع کروایا تھا۔ رجب بٹ نے غیرقانونی طور پر شیر کا بچہ اپنے پاس رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے مطابق رجب بٹ ایک سال تک پرو بیشن افسر کے ماتحت کمیونٹی سروس فراہم کریں گے۔ رجب بٹ اپنے 5 منٹ کے وی لاگ میں جانوروں کے حقوق پر گفتگو کریں گے۔ وی لاگ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں پرو بیشن افسر کی اجازت کے بعد اپ لوڈ ہوگا۔ وی لوگ میں جانوروں کے تحفظ اور حقوق سے متعلق گفتگو ہوگی۔ عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کو جانوروں کے تحفظ بارے تمام مواد رجب بٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پروبیشن آفیسر رجب بٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے تو وہ حاضری کے پابند ہوں گے۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔
ٹک ٹاکر رجب بٹ نے بیان میں کہا کہ اعتراف کرتا ہوں کہ میرے پاس سے غیرقانونی طور پر شیر کا بچہ برآمد ہوا۔ میرے علم میں نہیں تھا کہ جنگلی جانور تحفے کے طور پر وصول نہیں کیے جا سکتے۔ اب سمجھ گیا ہوں کہ ان حالات میں جنگلی جانوروں کو رکھنا نا مناسب ہے۔ مجھے اپنے عمل پر افسوس ہے۔ بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر مجھے مثبت مواد بنانا چاہیئے۔ میں شیر کا بچہ رکھنے کا مجاز نہیں تھا میں نے اس عمل سے غلط مثال قائم کی۔ غلطی کا ادراک کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کمیونٹی سروس فراہم کروں گا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد شیر کے بچے کو لاہور سفاری زو میں ہی رکھنے کا فیصلہیہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا، رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا،
مزید پڑھ »
لاہور: شیر، چیتے رکھنے رکھنے والوں کو لائسنس بنوانے کے لیے مہلت دینے کا فیصلہایک شیر کی لائسنس فیس 50 ہزار روپے ہوگی، جنگلی جانوروں کے ساتھ ویڈیو بنانے پر پابندی ہوگی، وائلڈ لائف پنجاب
مزید پڑھ »
امریکی صدر جوبائیڈن کا سبکدوشی سے قبل 5 افراد کیلئے عام معافی کا اعلانجوبائیڈن نے 1923 میں سزا پانے والے مشہور انسانی حقوق کے رہنما کو بھی معافی کا اعلان کیا ہے، جو 1940 میں انتقال کرگئے ہیں
مزید پڑھ »
سوپریم کورٹ میں ٹک ٹوک کی مملکت پر قانون کی چالامریکی سوپریم کورٹ میں ٹک ٹوک اور اس کے چائنیز پیئرنٹ کمپنی بائیٹ ڈانس کی جانب سے ایک قانون کے خلاف مقدمہ پیش کیا گیا ہے جو ٹک ٹوک کی ملکیت کو فروخت کرنے یا اس پر پابندی لگانے کا حکم دیتا ہے۔ ٹک ٹوک کے وکلاء نے کہا ہے کہ اگر یہ قانون ٹک ٹوک پر نافذ کیا جائے تو یہ دوسرے کمپنیوں پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھ »
حریم شاہ کا پاکستانی مردوں پر طنزپاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کے بارے میں انتہائی تضحیک آمیز باتیں کیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
مزید پڑھ »
چین نے لداخ کے کچھ حصوں کو شامل کر کے 2 نئی کاؤنٹیوں کا اعلانچین نے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصوں کو شامل کر کے 2 نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے جس پر بھارت نے احتجاج کیا۔
مزید پڑھ »