قاتل کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ کسی دوسرے بچے کے ساتھ ایسا نہ ہو، پولیس اپنے بیانات سے پھر رہی ہے، والد
کراچی: نارتھ کراچی کے رہائشی اپارٹمنٹ سے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے والد نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، دو سو لوگوں کا فلیٹ ہے مگر پولیس قاتل کو نہیں پکڑا پا رہی، مجھے انصاف نہیں ملا تو میں کل پریس کلب جاؤں گا اور پھر گورنر ہاؤس بھی جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کل تک کچھ معلومات نا ملی تو پریس کلب جاؤں گا، ہم سب کے پاس جارہے ہیں ، لیکن قاتل کھلے عام گھوم رہے ہیں، ہم کس کے پاس جائیں ، کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں، میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے اب ہماری بس ہوگئی ہے ہمارا ساتھ دیں۔
والد نے کہا کہ پولیس صرف کمیٹی پر کمیٹی بنا رہی ہے مگر اب تک کسی کمیٹی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، جن کے بچے کو نا حق قتل کیا گیا ہو وہ کیا مطالبہ کریں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مصطفیٰ عامر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گیگرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش مصطفیٰ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، پولیس
مزید پڑھ »
مصطفی عامر قتل کیس؛ معروف اداکار کا بیٹا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپولیس نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ طلب کیا تھا
مزید پڑھ »
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیا موڑ: پولیس پر سہولت کاری کا الزامسی آئی اے پولیس نے گذشتہ روز اے ایس آئی ندیم کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔
مزید پڑھ »
زیادتی کے بعد خاتون کو قتل اور لاش کے ٹکڑے پھینکنے والا ملزم گرفتارملزم نے رقم کا مطالبہ کرنے پر خاتون کو قتل کیا، پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا
مزید پڑھ »
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمدکوارٹر پولیس اہلکار ارشد نے چند ماہ قبل کرائے پر لیا تھا، پولیس اہلکار ارشد کو تفتیش کے لیے بلایا جارہا ہے۔
مزید پڑھ »
18 سالہ ملازمہ قتل یا حادثہ؟ چھت سے گرنے کی فوٹیج سامنے آ گئیسمیہ کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس
مزید پڑھ »