صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی -
کراچی:
مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے میں گلو کار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ فرحت منظور خان کی مدعیت میں لاہور کے اکبری تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے اہل کاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مؤقف ختیار کیا گیا ہے کہ مسجد میں گانے کی فلم بندی کے لیے مناظر کی عکس بندی سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ایف آئی آر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید پر مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کیا گیا...
واضح رہے کہ فرحت منظور ایڈوکیٹ نے اس معاملے میں فن کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست 10 اگست کو دائر کی تھی۔اس سے قبل مسجد وزیر خان میں اداکاروں کے رقص کے خلاف کراچی کے لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے اداکاروں، ڈائریکٹر سمیت دیگر کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی۔
دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ٹی وی اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں رقص کرکے مسجد کا تقدس پامال کیا، سوشل میڈیا پر رقص کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر شدید رنج ہوا، اداکارہ صباء قمر، بلال سعید، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سمیت دیگر نے مسجد کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اداکاروں سمیت دیگر کیخلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی کورٹ میں درخواست دی لیکن پولیس نے کارروائی سے انکار کیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ صبا قمر, بلال سعید اور دیگر کیخلاف...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلانانگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu ENGvPAK
مزید پڑھ »
لبنان کے مرکزی بنک کے گورنر 10 کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالکایک میڈیا گروپ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لبنان کے سنٹرل بینک کے گورنر کی ملکیت والی غیر ملکی کمپنیاں تقریبا10 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کی مالک
مزید پڑھ »
وزیرِ اعظم، آئی جی، چیئر مین نیب سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمعپنجاب اسمبلی میں وزیرِ اعظم عمران خان، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے استعفے کے مطالبے کی قرار داد جمع کرا دی گئی۔
مزید پڑھ »
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فواد عالم کو شامل کیے جانے کا امکانانگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فواد عالم کو شامل کیے جانے کا امکان ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری، شان مسعود 1 رن پر آؤٹساؤتھمپٹن: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوسکا، پہلے ٹیسٹ کے سنچری میکر شان مسعود صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔
مزید پڑھ »
عثمان بزدار کے خلاف 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آ گئےنجی ہوٹل کو غیر قانونی شراب لائسنس اجرا کیس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف 2 وعدہ معاف گواہ سامنے آ گئے۔
مزید پڑھ »