صحت انصاف کارڈپرپی ٹی آئی کےجھنڈےکی تشہیر،نون لیگ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
Posted: Aug 19, 2020 | Last Updated: 1 hour agoاسلام آباد ہائی کورٹ نے صحت انصاف کارڈ پر پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تشہیر کے خلاف نون لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئےکہ حکومتی وکیل جس چیز کا دفاع نہیں کرسکتے اُس کا دفاع نہ کریں،جو چیز باقی لوگوں کے لئے غلط ہے، وہ آپ کے لئے بھی غلط ہی ہے۔
پی ٹی آئی جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیر کے کیس کی بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت میں مسلم لیگ نون نے موقف دیا کہ حکومت سرکاری وسائل سےاپنے پارٹی پرچم کی تشہیر کررہی ہے،سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق جہاں عوامی فنڈ ہوں وہاں کوئی اپنی تشہیر نہیں کرسکتا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ صحت کارڈ پر کیا چیز بنی ہے؟ یہ جھنڈا ہے نا کسی کا؟ ایسی تشہیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک خاص وقت کے لیے تھا کیونکہ اس وقت الیکشن ہورہے تھے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نےریمارکس دیے کہ جس بات کا دفاع نہیں کرسکتے،نہ کریں،قانون تو سب کے لیے برابر ہے،جودوسرے کے لیےغلط ہے وہ آپ کے لئے بھی غلط ہے،اگر صحت کارڈ کو پی ٹی آئی کا رنگ دینا تھا تو کیا کابینہ سے منظوری لی گئی تھی؟ برطانیہ اور امریکہ میں بھی کیا حکمران یونہی اپنی تصویریں لگاتے ہیں؟۔اس کیس کا فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صحت انصاف کارڈپرپی ٹی آئی پارٹی جھنڈےکی تشہیر کےکیس کافیصلہ محفوظ - Aaj.tv
مزید پڑھ »
صحت انصاف کارڈ پر پی ٹی آئی پارٹی جھنڈے کی تشہیر کے کیس کا فیصلہ محفوظ
مزید پڑھ »
طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، برطانوی حکومت کا نتائج میں تبدیلی کا اعلانبرطانیہ میں طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا ہے، برطانوی حکومت نے نتائج میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھ »
صحت انصاف کارڈ کے حامل افراد کے کیلئے بڑی خبرلاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے18 نجی اسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل فعال کردیا گیا ،کارڈ پر 7 لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج کرایا جا سکے گا۔
مزید پڑھ »
’تحریکِ انصاف کا مجموعی ریکارڈ زرتاج گل سے زیادہ بہتر نہیں‘ - BBC News اردوایسے بیانات کے لیے صرف وزیرِ ماحولیات ہی مشہور نہیں بلکہ پاکستان تحریکِ انصاف کے دیگر اراکین بھی وقتاً فوقتاً ایسے اقوال فرماتے رہتے ہیں جنھیں سن کر ایک عام انسان سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے۔
مزید پڑھ »
کرونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کا عالمی ادارہ صحت بھی معترفکورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کا عالمی ادارہ صحت بھی معترف مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu WHO COVID19
مزید پڑھ »