ظہیر عباس کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو بابر اعظم کی کپتانی اور ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کرتے تھے
سابق ٹیسٹ کپتان ظہیرعباس کو پی سی بی کا رکن گورننگ بورڈ نامزد کر دیا گیا جبکہ انہیں مزید اہم ذمہ داری ملنے کا بھی امکان ہے۔
ظہیرعباس آئی سی سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، ایشین بریڈ مین کے نام سے معروف عظیم بیٹسمین پی سی بی میں اسٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے،ان کی نامزدگی معراج خان کی جگہ نامزدگی ہوئی ہے۔دریں اثنا ترجمان پی سی بی کے مطابق گورننگ بورڈ کے ممبرزکی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ کوویڈ19 کے سبب شدید علالت کا شکار ہونے کے بعد77 سالہ ظہیرعباس اب روبہ صحت ہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں سینچریز کی سینچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ظہیرعباس آئی سی سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔
78 ٹیسٹ میں 12 سینچریز اور 20 ففٹیز کی مدد سے 5062 رنز بنانے والے ظہیر عباس نے 62 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں2572 رنز اسکور کیے جن میں 7 سینچریز اور 13 ففٹیز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ظہیر عباس اُن لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے ناقص کارکردگی پر بابر اعظم سے قیادت واپس لینے اور ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کب تک متوقع ہے؟چیئرمین پی سی بی کل سہ پہر پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے: پی سی بی
مزید پڑھ »
لندن؛ فٹبال لیگ میں صومالی مسلمان خاتون کھلاڑی پر لباس کی وجہ سے پابندیانگلینڈ کی فٹ بال گورننگ باڈی نے مذکورہ واقعے کے بعد وضاحتی بیان جاری کردیا
مزید پڑھ »
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی کے تبادلے کا امکانذرائع کے مطابق انھیں ڈائریکٹر پی ایس ایل کی ذمہ داری سنبھالنے کی پیشکش کر دی گئی ہے
مزید پڑھ »
پاکستان میں اسٹیڈیمز کا معیارعالمی سطح کا کیا جائیگا، محسن نقویپاکستان میں چیمپینز ٹرافی کا انعقاد اعزاز ہے، چئیرمین پی سی بی
مزید پڑھ »
فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ کیوں نہیں ملا، چیئرمین پی سی بی نے بتادیافخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے جو ابھی التوا کا شکار ہے لیکن زیادہ مسئلہ ان کی فٹنس کا ہے، چیئرمین پی سی بی
مزید پڑھ »
پشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکمضمانت ملنے کے بعد بشریٰ بی بی نے راہداری ضمانت کی درخواست بھی واپس لے لی
مزید پڑھ »