عجب کرپشن کی غضب کہانی ،عمران خان کا خاندان بے نقاب
چیئر مین پی ٹی آئی کی فیملی کا ایک اور میگا کرپشن سکینڈل بے نقاب ۔ عمران خان کی بہن اور بہنوئی کے خلاف اربوں روپے کی زمین دھوکہ دہی سے خریدنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اربوں کی زمین صرف 13کروڑ میں خریدی۔سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن اور بہنوئی کے خلاف اربوں روپے کی زمین دھوکہ دہی سے خریدنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اربوں روپے کی زمین دھوکہ دہی سے صرف 13کروڑ میں خریدی۔ ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف ضلع لیہ میں 5261 کنال اراضی غیر قانونی طور پرخریدنے کا الزام ہے۔
زمین دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی سے 22-2021 میں خریدی گئی۔ڈاکٹر عظمیٰ خان نے شوہر احد مجید سے ملکر جعلی انتقالات کروائے ۔ غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی زمین ڈاکٹر عظمیٰ نے اپنے اور اپنے خاوند احد کے نام کی۔ دھوکہ دہی سے خریدے گئے رقبہ کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے۔رقبہ تب خریدا گیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا۔ اس منصوبے کے تحت تھل کنال کے ذریعے بنجر زمینوں کو سیراب کرنا تھا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان کو تھل کنال منصوبے کا پہلے سے علم تھا۔ڈاکٹر...
ترجمان اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ دھوکہ دہی میں ملوث دیگر افسران و اہلکاران کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا ۔کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان ایک بار پھر گرفتار - ایکسپریس اردوعلی محمد خان کو اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، حکام
مزید پڑھ »
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: اینٹی کرپشن کو جواب جمع کروانے کی آخری مہلتلاہور : (دنیانیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیخلاف درج غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں عدالت نے اینٹی کرپشن کو مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروانے کی آخری مہلت دے دی۔
مزید پڑھ »
گجرات: تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں سوا ارب روپے کی کرپشن کا انکشافصوبہ پنجاب کے شہر گجرات اور منڈی بہاؤ الدین میں تعمیراتی ٹھیکوں کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے کی کرپشن کی شکایت سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھ »
جناح ہاؤس حملہ: ایک اور شرپسند کی شناخت، اعترافی بیان سامنے آگیاشرپسند نے اپنے نعروں میں کہا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈلائن ہے، عمران خان کو جلد سے جلد رہا کرو ورنہ ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
مزید پڑھ »
اردن کے ولی عہد کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنر کے لباس کی دھومہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین اور رجوا کی شادی میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر مہ پارہ خان کا تیارکردہ لباس زیب تن کیا
مزید پڑھ »
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: اینٹی کرپشن کو جواب جمع کروانے کی آخری مہلتاینٹی کرپشن کورٹ کے سپیشل جج علی رضا نے پرویز الہٰی اور شریک ملزم رائے ممتاز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، پرویز الہٰی کی جانب سے ایڈوکیٹ
مزید پڑھ »