عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستیں مسترد کردیں

عدالتی معاملوں خبریں

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستیں مسترد کردیں
بشریٰ بی بیعمران خانضمانت
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 24 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

اسلام آباد کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی تین درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

اسلام آباد کی ایک عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی تین درخواستیں مسترد کردیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی تین ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت، پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ اور وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنا کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنے

ضمانتی مچلکے جمع ہی نہیں کروائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کروائے۔ آپ عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کررہے۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے جواب دیا کہ آج 90 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے بشریٰ بی بی کو اڈٰیالہ جیل جانا ہے۔ جج محمد افضل مجوکہ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواست خارج کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی آج تک کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں یہ مقدمات درج کیے گئے تھے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

بشریٰ بی بی عمران خان ضمانت عدالت احتجاج

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخراحتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلہ موخرعمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلہ موخراحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس پر فیصلے کی تاریخ ایک بار پھر موخر کر دی ہے۔
مزید پڑھ »

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ملتویعمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ملتویاحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا۔
مزید پڑھ »

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گا190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گااحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور 23 دسمبر کو سنایا جائے گا۔
مزید پڑھ »

توشہ خانہ 2 کیس، بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمیتوشہ خانہ 2 کیس، بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمیاڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی
مزید پڑھ »

انصاف لائرز فورم میں تبدیلیاں: بشریٰ بی بی کی قیادت کا اظہارانصاف لائرز فورم میں تبدیلیاں: بشریٰ بی بی کی قیادت کا اظہارانصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) میں تبدیلیاں، بشریٰ بی بی نے سیکرٹری جنرل آئی ایل ایف کے پی علی زمان کو ہٹانے کے احکامات دیے۔ ذرائع کے مطابق، علی زمان نے قاضی انور سے آڈیو میسج میں سخت الفاظ ادا کیے تھے۔ قاضی انور نے علی زمان کو ہٹانے کیلئے بشریٰ بی بی سے حتمی مشاورت کا کہا۔ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت کی ہے اور وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 06:36:12